اردو

urdu

ETV Bharat / literature

گلدستۂ نعت: فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر ہم بھی بے بس نہیں بے سہارا نہیں - GULDASTA E NAAT - GULDASTA E NAAT

ربیع الاول کے مبارک مہینے میں اللہ تعالیٰ نے حضورﷺ کو دنیا میں رحمت اللعلمین بناکر بھیجا۔ اس موقعے کی مناسبت سے 'گلدستۂ نعت' سیریز کے تحت حضور اقدس محمدﷺ کی شان میں لکھی گئی اقبال عظیم کی مشہور نعت 'فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر' پیش خدمت ہے ۔

ربیع الاول کے موقعے پر نعت کا نذرانہ
ربیع الاول کے موقعے پر نعت کا نذرانہ (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2024, 3:06 PM IST

ربیع الاول کے موقعے پر نعت کا نذرانہ (ETV Urdu)

حیدرآباد: گلدستۂ نعتای ٹی وی بھارت کی خصوصی پیشکش میں مختلف نعت خواں نعت کا نذرانۂ عقیدت حضور کائنات محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں پیش کرتے ہیں۔

حضرت محمدﷺ کی ولادت با سعادت اسی ماہ کی 12 تاریخ کو ہوئی۔ اس حوالے سے نبی کے چاہنے والے اس مہینے میں اور خاص طور پر ربیع الاول کے موقعے پر آقا کی شان میں نعت کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔

ملاحظہ کیجیے محمد ریحان کی خوبصورت آواز میں اقبال عظیم کی پیاری نعت:

فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر

ہم بھی بے بس نہیں بے سہارا نہیں

خود انہیں کو پکاریں گے ہم دور سے

راستے میں اگر پاؤں تھک جائیں گے

ہم مدینے میں تنہا نکل جائیں گے

اور گلیوں میں قصداً بھٹک جائیں گے

ہم وہاں جاکے واپس نہیں آئیں گے

ڈھونڈتے۔ڈھونڈتے لوگ تھک جائیں گے

جیسے ہی سبز گنبد نظر آئے گا

بندگی کا قرینہ بدل جائے گا

سر جھکانے کی فرصت ملے گی کِسے

خود ہی پلکوں سے سجدے ٹپک جائیں گے

نامِ آقا جہاں بھی لیا جائے گا

ذکر ان کا جہاں بھی کیا جائے گا

نور ہی نور سینے میں بس جائے گا

ساری محفل میں جلوے لپک جائیں گے

ائے مدینے کے ظاہر خدا کے لئے

داستانِ سفر مجھ کو یوں مت سنا

بات بڑھ جائے گی دل تڑپ جائے گا

میرے محتاط آنسو ٹپک جائیں گے

ان کی چشمِ کرم کو ہے کس کی خبر

کس مسافر کو ہے کتنا شوقِ سفر

ہم کو اقبال جب بھی اجازت ملی

ہم بھی آقا کے دربار تک جائیں گے

فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر

ہم بھی بے بس نہیں بے سہارا نہیں

خود انہیں کو پکاریں گے ہم دور سے

راستے میں اگر پاؤں تھک جائیں گے۔۔۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details