جموں:جموں وکشمیر میں جاری سردیوں کے پیش نظر ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن جموں نے گرمائی زون کے اسکولوں کی سرمائی تعطیلات میں مزید توسیع کی ہے۔ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری ایک حکنامے کے مطابق گرمائی زون کے تمام سرکاری وغیر سرکاری اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لئے سرمائی تعطیلات میں27 جنوری 2024 تک توسیع کی گئی ہے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
جموں کے اسکولوں کی سرمائی تعطیلات میں 27 جنوری تک مزید توسیع - ناسازگار موسمی صورتحال
Jammu school Winter Vacation ناسازگار موسمی صورتحال کے باعث ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن جموں نے گرمائی زون کے اسکولوں کی سرمائی تعطیلات میں مزید توسیع کی ہے۔ قبل ازیں سردیوں کے پیش نظر جموں کے اسکولوں میں تین بار توسیع کی گئی تھی
Published : Jan 21, 2024, 5:26 PM IST
|Updated : Jan 21, 2024, 6:14 PM IST
قبل ازیں سردیوں کے پیش نظر جموں کے اسکولوں میں تین بار توسیع کی گئی تھی۔ناسازگار موسمی صورتحال کے باعث حکام نے پہلے ان تعطیلات میں 6 جنوری تک توسیع کی تھی، جبکہ سردیوں کے زور کے پیش نظر ان میں مزید اضافہ کرکے ان کو 12 جنوری تک بڑھا دیا گیا تھا۔بعد ازاں 17جنوری تک سرمائی تعطیلات میں توسیع کی گئی۔قابل ذکر ہے کہ جموں میں رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی جب درجہ حرارت 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
مزید پڑھیں:جموں کے اسکولوں کی سرمائی تعطیلات میں 19 جنوری تک مزید توسیع
واضح رہےکہ جموں وکشمیر میں موسم سرما میں تعلیمی اداروں کو تعطیلات دی جاتی ہے۔ کشمیر میں موسم انتہائی سرد ہوجاتا ہے، برفباری کے باعث عام زندگی درہم برہم ہوکر رہ جاتی ہے۔اس دوران کشمیر کے اسکولوں میں تقریباً ڈھائی ماہ تک سرما تعطیلات ہوتی ہے، جبکہ جموں میں یہ سرمائی تعطیلات صرف دس دن سے 15 دن تک ہوتی ہے۔ جموں اور کشمیر میں حالیہ دنوں میں سردی کی شدت میں کافی اضافہ ہوا ہے اور جموں اور سرینگر میں کئی مرتبہ موسم کی سرد ترین ریکارڈ کی گئی ہے۔