اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بانڈی پورہ میں دو افراد پی ایس اے کے تحت گرفتار - PSA - PSA

Two arrested Under PSA بانڈی پورہ پولیس نے ملک مخالف سرگرمیوں کی پادائش میں دو افراد کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدگان کو کورٹ بلوال جیل جموں منتقل کیا گیا ہے۔

بانڈی پورہ میں دو افراد پی ایس اے کے تحت گرفتار
بانڈی پورہ میں دو افراد پی ایس اے کے تحت گرفتار

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 26, 2024, 9:52 PM IST

سرینگر:جموں وکشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں ملک مخالف سرگرمیوں کی پادائش میں دو افراد کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ دانش پرویز ولد پرویز احمد ملہ اور ابرار احمد وانی ولد غلام محمدوانی ساکنان سملر بانڈی پورہ کو کورٹ بلوال جیل منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدگان ملک مخالف سرگرمیوں میں پیش پیش تھے ۔

مزید پڑھیں:کشمیری صحافی آصف سلطان پر عائد پی ایس اے کالعدم قرار



بتادیں کہ پبلک سیفٹی ایکٹ کو سنہ 1978 میں سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے بانی شیخ محمد عبداللہ نے جموں و کشمیر میں جنگل کی لکڑیوں کے اسمگلروں کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے بنایا گیا تھا، تاہم بعد کی حکومتوں نے اس قانون کا استعمال سیاسی قیدیوں اور دیگر ملزمین کے خلاف کیا۔

نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے اپنے دور اقتدار میں اس قانون کو علیحدگی پسندوں اور پتھراؤ یا احتجاج کے الزام میں گرفتار نوجوانوں کے خلاف استعمال کیا تھا۔ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد انتظامیہ نے اسے منشیات فروشوں، عسکریت پسند معاونین اور او جی دبلوز پر استعمال کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details