رامبن:مرکز زیر انتظام یوٹی کمشنر سیکریٹری جزل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ شری سنجیو ورما نے پہاڑی ضلع رامبن کے بلاک بٹوٹ میں ایک عوامی دربار کی قیادت کی۔ عوامی دربار میں مقامی باشندوں کے مسائل کو جلد سے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقعے پر ضلع انتظامیہ رامبن کی جانب سے سے ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن بصیر الحق چودھری کی نگرانی میں منعقدہ میگا عوامی دربار میں مقامی لوگوں نے اپنے مسائل کو اجاگر کیے۔ اس دوران ڈی ڈی سی چیرپرسن ڈاکٹر شمشاد شاہ اپنے ڈی ڈی سی ممبران اور عام شہریوں کے ہمراہ موجود تھیں۔ کمشنر سیکریٹری نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری سکیوں اور ترقیاتی قومی ع ترقیاتی پروجیکٹوں تک مساوی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔