اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

مبارک گل نے جموں و کشمیر اسمبلی کے پرو ٹیم اسپیکر کے طور پر حلف لیا - MUBARAK GUL

مبارک گل نے جموں و کشمیر اسمبلی کے پرو ٹیم اسپیکر کے طور پر حلف لیا۔

مبارک گل نے جموں و کشمیر اسمبلی کے پرو ٹیم اسپیکر کے طور پر حلف لیا
مبارک گل نے جموں و کشمیر اسمبلی کے پرو ٹیم اسپیکر کے طور پر حلف لیا (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2024, 1:24 PM IST

نیشنل کانفرنس کے لیڈر مبارک گل نے جموں و کشمیر اسمبلی کے پروٹیم اسپیکر کے طور پر حلف لیا، انہیں سرینگر راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے حلف دلایا۔ تقریب کے دوران، مبارک گل نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، نائب وزیر اعلی سریندر چودھری، اور سکینہ یاتو، جاوید ڈار، جاوید رانا، اور ستیش شرما جیسے کئی کابینہ وزراء سمیت قابل ذکر شخصیات کی موجودگی میں اپنے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری اتل دلو اور وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی بھی موجود تھے۔

پروٹیم اسپیکر کے طور پر حلف لینے کے بعد مبارک گل نے کہا کہ نئے ایم ایل ایز کی حلف برداری کی تقریب 21 اکتوبر پیر کو دوپہر 2 بجے ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تمام ارکان اسمبلی کس اس موقع پر حلف دلایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں جس قدر لوگوں نے بڑی تعداد میں ووٹ دیا ہے، یہ جمہوریت کی جیت ہے۔ کئی ایم ایل ایز نئے ہیں، اسمبلی کارروائی کو سمجھنے کےلئے انہیں کچھ وقت لگے گا۔ ریاستی درجہ سے متعلق کابینہ کی قرارداد کے بارے میں بات کرتے ہوئے پرو ٹیم اسپیکر مبارک گل نے کہا کہ ’یہ ابتدائی مرحلہ ہے... غور و خوض سے مسائل حل کئے جائیں گے، یہ ہمارا ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ہماری طرف دیکھ رہے ہیں، انہیں ہم سے امیدیں ہیں...ہم وہی کریں گے جو ہماری ریاست (یونین ٹیریٹیری) کے لیے بہتر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا کابینہ کی قرارداد مرکز کو ریاستی حیثیت بحال کرنے پر مجبور کرے گی؟

عیدگاہ حلقہ سے دوبارہ منتخب ہونے والے مبارک گل کا سیاسی پس منظر وسیع ہے، وہ اس سے قبل 2013 سے 2015 تک جموں و کشمیر اسمبلی کے اسپیکر رہ چکے ہیں۔ وہ قبل ازیں عمر عبداللہ کے بطور وزیر اعلیٰ پہلے دور میں عمر عبداللہ کے مشیر کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ ان کا سیاسی سفر 1976 میں بطور کونسلر شروع ہوا اور وہ متعدد بار جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے، پہلی بار 1983 میں اور اس کے بعد 1996، 2002، 2008 اور 2014 میں کامیاب ہوئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details