اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بی جے پی کو دور رکھنے کے نام پر ووٹ مانگ کر محبوبہ نے بھاجپا کا ہی دامن تھاما - Mehbooba Mufti and BJP - MEHBOOBA MUFTI AND BJP

پہلے مرحلے کے تحت جموں کشمیر میں 18ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کی راجپورہ اسمبلی نشست پر بھی پہلے مرحلے کے تحت ووٹنگ ہوگی جس پر نیشنل کانفرنس نے سابق ایم ایل اے غلام محی الدین میر کو منڈیٹ دیا ہے۔

ا
این سی امیدوار، غلام محی الدین میر (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 3, 2024, 7:19 PM IST

بی جے پی کو دور رکھنے کے نام پر ووٹ مانگ کر محبوبہ نے بھاجپا کا ہی دامن تھاما (ETV Bharat)

پلوامہ (جموں کشمیر) :اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ جوں جوں قریب آتی جا رہی ہے، سیاسی امیدواروں کی جانب سے ووٹروں کو لبھانے کی غرض سے سرگرمیوں میں بھی تیزی آ رہی ہے۔ پہلے مرحلے میں انتخابات میں اپنی سیاسی قسمت آزما رہے امیدوار انتخابی مہم میں ایڑی چوڑی کا زور لگا رہے ہیں اور ووٹروں کی توجہ مبذول کرنے کے لیے نہ صرف اپنا/اپنی پارٹی کا منشور لوگوں تک پہنچا رہے ہیں بلکہ اپنے مخالفین کی تنقید کا نہ تھمنے والا سلسلہ بھی جاری ہے۔

جنوبی کشمیر ضلع پلوامہ میں راجپورہ اسمبلی حلقہ کے لئے نیشنل کانفرنس (این سی) نے سابق ایم ایل اے غلام محی الدین میر کا نامزید کیا ہے۔ میر نے اپنے حلقہ میں انتخابی مہم ریز کر دی ہے اور وہ راجپورہ حلقہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے پارٹی کے منشور کو لوگوں تک پہنچا کر ان سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ میر نے راجپورہ میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا: ’’بی جے پی کو جموں و کشمیر میں لانے اور جموں و کشمیر میں خوف و ہراس کی صورتحال پیدا کرنے کے لئے پی ڈی پی ہی اصل ذمہ دار ہے۔‘‘

این سی نے راجپورہ نشست پر غلام محی الدین میر کو میدان میں اتارا ہے (ای ٹی وی بھارت)

پروگرام کے حاشیہ پر میر نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’جموں کشمیر کے باشندے پی ڈی پی اور محبوبہ مفتی کی باتوں میں نہیں آنے والے۔ سال 2019میں محبوبہ مفتی نے بی جے پی کو (اقتدار سے) دور رکھنے کے لئے لوگوں سے ووٹ مانگے۔ تاہم جب لوگوں نے ان پر اعتماد کیا تو پی ڈی پی نے ان کے ساتھ ہی ہاتھ ملایا جنہوں نے دفعہ 370کو منسوخ کیا۔‘‘

میر نے دعویٰ کیا کہ ’’راج پورہ حلقے کے پی ڈی پی امیدوار کی ضمانتی رقم تک ضبط ہو جائے گی، کیونکہ این سی نے عوام سے مفت بجلی، مفت پانی، مفت گیس، مفت راشن، قیدیوں کی رہائی، دفعہ 370 کی بحالی اور جموں و کشمیر کی مجموعی ترقی کا وعدہ کیا ہے۔‘‘ انہوں نے پی ڈی پی خاص کر محبوبہ مفتی پر طنز کرتے ہوئے کہا ’’ان ٹھیکہ داروں کی دکانیں اب بند ہوگئی ہیں اور اس کا جواب انہیں اسمبلی انتخابات میں دیا جائے گا۔

نیشنل کانفرنس نے کیا راجپورہ میں پروگرام منعقد (تصویر: سید عادل مشتاق)

یہ بھی پڑھیں:جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کی نیشنل کانفرنس ذمہ دار: محبوبہ مفتی - JK Assembly Polls

ABOUT THE AUTHOR

...view details