اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 20, 2024, 7:53 AM IST

Updated : Aug 20, 2024, 10:39 AM IST

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر کے بارہمولہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 4.9 درج - Earthquake Hits Baramulla

جموں-کشمیر کے بارہمولہ میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد عوام میں خوف کا ماحول دیکھا گیا۔ زلزلہ کے جھٹکے آج صبح محسوس کئے گئے تاہم ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

سرینگر : جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں آج صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم ابھی تک اس آفت میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ گزشتہ ماہ بھی یہاں زلزلہ آیا تھا۔ بارہمولہ ضلع میں آج صبح دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.9 درج کی گئی۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق جموں و کشمیر کے بارہمولہ میں ریکٹر اسکیل پر 4.9 شدت کا زلزلہ آیا۔ ہفتے کی صبح اس علاقے میں دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ دوسرا جھٹکا سات منٹ بعد آیا، جس کی وجہ سے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے نکل گئے۔

تفصیلات میں بتایا گیا کہ جموں و کشمیر کے بارہمولہ میں منگل کی صبح 4.9 اور 4.8 شدت کے دو جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ کا پہلا جھٹکا آج صبح 6 بجکر 45 منٹ پر محسوس کیا گیا جس کا مبدا بارہمولہ میں 5 کلومیٹر کی گہرائی میں بتایا گیا جبکہ دوسرے زلزلے کے جھٹکا صبح 6 بجکر 52 منٹ پر محسوس کیا گیا جو 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آئے۔ اسی دوران پاکستان میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے مظفرآباد میں 4.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

Last Updated : Aug 20, 2024, 10:39 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details