ادھم پور: وزیردفاع راج ناتھ آج ادھم پور کے دورے کے دوران کمانڈ ہسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح اور آرمی کمانڈروں کے ساتھ بات چیت کرنے والے تھے۔دفاعی ترجمان نے دورہ ملتوی کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی، تاہم کہا کہ دورے کی نئی تاریخ بعد میں بتائی جائے گی۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جس کمانڈ ہسپتال کا دورہ کرنے والے تھے وہ کمانڈ ہسپتال ادھم پور شہر کے قلب میں ایم ایچ چوک کے قریب واقع ہے۔ ایک عرصے سے کمانڈ ہسپتال میں فوجی جوانوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ نئی عمارت سپلائی ٹرن پر واقع کانوے گراؤنڈ کے قریب تعمیر کی گئی ہے۔ نئی عمارت کے افتتاح کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ علاج معالجے کی سہولیات بہتر ہو جائیں گی۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا ادھم پور دورہ ملتوی - وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ
Rajnath Udhampur Visit Postponed: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا آج کا ضلع ادھم پور میں شمالی کمان کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ دفاعی ترجمان جموں نے اس بارے میں کہا کہ یہ دورہ اب بعد میں ہوگا۔
Published : Feb 24, 2024, 12:52 PM IST
|Updated : Feb 24, 2024, 3:25 PM IST
یہ بھی پڑھیں:ایل جی منوج سنہا نے این آئی ٹی سرینگر میں نئے گرلز ہوسٹل کا افتتاح کیا
وزیر دفاع کی شمالی کمان کے اعلیٰ فوجی کمانڈروں سے بھی بات چیت کا امکان تھا جس میں وہ جموں و کشمیر سمیت لائن آف کنٹرول کے ساتھ ساتھ سیکورٹی کی صورت حال پر تفصیلی معلومات حاصل کرنے کی غرض سے جوانوں سے ملاقی ہونے والے تھے۔ ادھم پور کے کمانڈ ہسپتال کی نئی عمارت میں لفٹیں، سنٹرل اے سی پلانٹ، گرم پانی کی فراہمی، فائر ہائیڈرنٹس، اسپرنکلر سسٹم، فائر الارم سسٹم اور بیرونی خدمات جیسی مختلف سہولیات شامل کی گئی ہیں۔ تقریباً 650 بستروں کی گنجائش والا کمانڈ ہسپتال آگ بجھانے کے آلات سے پوری طرح لیس ہے۔ اس پروجیکٹ کے لیے کل بجٹ 189.94 کروڑ روپے مختص کیا گیا تھا۔ یہ منصوبہ یکم نومبر 2021 کو شروع کیا گیا تھا جس کی تکمیل کا ہدف 31 جنوری 2024 ہے۔