اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بی جے پی کارکنان نے اجتماعی طور سنی ’من کی بات ‘ - من کی بات پروگرام

بی جے پی یونٹ پلوامہ نے ضلع بھر میں ’’من کی بات‘‘ کے 109ویں پروگرام کو سبھی بلاکس، اور پنچایت سطح کے علاوہ پارٹی کے ضلع ہیڈ کوارٹر میں بھی اجتماعی طور سننے کا اہتمام کیا تھا۔

بی جے پی کارکنان نے اجتماعی طور سنی ’من کی بات ‘
بی جے پی کارکنان نے اجتماعی طور سنی ’من کی بات ‘

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 29, 2024, 5:46 PM IST

بی جے پی کارکنان نے اجتماعی طور سنی ’من کی بات ‘

پلوامہ:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اتوار کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں پارٹی ہیڈکوارٹر پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا جس میں پارٹی کارکنان نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ’’من کی بات‘‘ پروگرام کی 109 ویں قسط کو اجتماعی طور سنا۔ پارٹی کارکنان نے اس حوالہ سے کہا: ’’ملک کے وزیر اعظم ’من کی بات‘ پروگرام کے ذریعے قوم سے خطاب کر رہے ہیں اور ہم لوگوں نے وزیر اعظم کے تئیں اپنی محبت اور احترام کا اظہار کیا اور پروگرام کو اجتماعی طور سننے کا اہتمام کیا۔‘‘

بھارتیہ جنتا پارٹی یونٹ پلوامہ کے حلقہ صدر راج محمد وانی نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد وادی میں حالات پوری طرح سے بدل گئے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’یہ پروگرام تمام بلاکس، پنچایت حلقوں میں منعقد کیا گیا تھا اور مرکزی پروگرام بی جے پی کے پارٹی ہیڈکوارٹر پلوامہ میں منعقد کیا گیا تھا جس میں پارٹی کارکنوں اور مقامی لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پی ایم مودی کی من کی بات 109ویں قسط کو غور سے سنا۔‘‘

مزید پڑھیں:جامع مسجد کے پہلو میں من کی بات کی اسپیشل اسکریننگ

وانی نے مزید کہا کہ من کی بات پروگرام نے وادی کے لوگوں کی زندگی پر مثبت اثر ڈالا ہے اور اسی وجہ سے علاقے کے لوگ بڑھ چڑھ کر پروگرام کو سننے کا اہتمام کرتے ہیں۔ راج محمد وانی نے دعویٰ کیا: ’’بی جے پی، لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی، اور لوگوں کو اس بات کا بخوبی اعتراف ہے جس وجہ سے پارٹی الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہے اور متعلقہ حکام کی منظوری کا انتظار کیا جا رہا ہے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details