اردو

urdu

ETV Bharat / international

سری لنکا پارلیمانی انتخابات: صدر انورا کمارا دسانائیکے کی این پی پی پارٹی کو اکثریت

سری لنکا کی این پی پی کو پارلیمانی انتخابات میں واضح اکثریت مل رہی ہیں۔ ایک مرتبہ پھر صدر دسانائیکے حکومت سازی کیلئے تیار ہیں۔

سری لنکا پارلیمانی انتخابات
سری لنکا پارلیمانی انتخابات (File Photo)

By PTI

Published : 6 hours ago

کولمبو:سری لنکا کے پارلیمانی انتخابات میں صدر انورا کمارا دسانائیکے کی نیشنل پیپلز پاور پارٹی نے پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کر لی ہے۔ سری لنکا کے الیکشن کمیشن نے اس کا اعلان کیا۔

ملیماوا (compass) کے نشان کے تحت انتخاب لڑنے والی این پی پی نے صبح 11 بجے تک کے نتائج کے مطابق اعلان کردہ 171 نشستوں میں سے 123 نشستیں حاصل کر لئے تھے۔

این پی پی کو 6.8 ملین یعنی تقریباً 61 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ پارٹی دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔ سری لنکا میں حکومت سازی کے لیے کسی بھی پارٹی کو 225 رکنی پارلیمنٹ میں 150 نشستوں کی قطعی اکثریت کی ضرورت ہو گی۔۔

تمل اقلیت کا ثقافتی دارالحکومت کہا جانے والے شمالی جافنا ضلع میں این پی پی نے فتح حاصل کی ہے۔ این پی پی نے جافنا صوبے میں چھ میں سے تین سیٹیں جیتی ہیں، جس نے روایتی تمل پارٹیوں کو حیران کر کے رکھ دیا۔

اس سے پہلے کسی بھی سنہالی اکثریتی پارٹی نے جافنا نہیں جیتا تھا۔ این پی پی نے 80 ہزار سے زیادہ ووٹوں کے ساتھ جافنا ضلع جیت لیا اور جمعرات کی پولنگ کی آخری گنتی میں قدیم تمل پارٹی 63 ہزار ووٹ حاصل کر پائی۔

ایک این پی پی لیڈر نے کہا کہ، "تقسیم کرنے اور ایک کمیونٹی کو دوسرے کے خلاف کھڑا کرنے کا دور ختم ہو گیا ہے کیونکہ لوگ این پی پی کو گلے لگا رہے ہیں،"

یہ انتخابات شیڈول سے ایک سال پہلے ہوئے کیونکہ ستمبر میں صدر کا عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد دسانائیکے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا تھا۔ نئی پارلیمنٹ کا اجلاس اگلے ہفتے ہونے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details