اردو

urdu

ETV Bharat / international

شہبازشریف نے پاکستان کے 24ویں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا - شہبازشریف

Pakistan New PM نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے پیر کو دوسری بار اور پاکستان کے 24ویں وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت عارف علوی نے 72 سالہ شہباز شریف سے حلف لیا۔

Shehbaz Sharif Takes Oath As Pakistan's Prime Minister For Second Time
شہبازشریف نے پاکستان کے 24ویں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 4, 2024, 4:34 PM IST

اسلام آباد: شہباز شریف نے پیر کو پاکستان کے 24ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھایا، انہوں نے 2022 کے بعد دوسری مرتبہ معاشی بحران کا شکار پاکستان کی باگ ڈور سنبھالی ہے۔ ایوانِ صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت عارف علوی نے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لیا۔

حلف برادری تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ان کے اتحادی پارٹی کے رہنماوں سمیت دیگر سیاسی رہنماوں نے شرکت کی۔ گزشتہ روز پاکستانی قانون سازوں نے گزشتہ ماہ ہونے والے متنازعہ انتخابات کے بعد شہباز شریف کو دوسری بار ملک کا وزیراعظم منتخب کیا تھا۔ جہاں چھ پارٹیوں کے اتحادی لیڈر اور مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے 201 ووٹ حاصل کیے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار کے لیڈر عمر ایوب نے 92 ووٹ حاصل کیے۔

وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد شہباز شریف نے اپنے پہلے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو اٹھایا اور ملک کے پڑوسیوں سمیت تمام سرکردہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کا عہد بھی کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کسی ’’گریٹ گیم‘‘ کا حصہ نہیں بنے گا اور ان کی حکومت دوستوں کی تعداد میں اضافہ کرے گی۔ انہوں نے ہمسایہ ممالک سمیت تمام سرکردہ ممالک کے ساتھ تعلقات استوار کرنے اور بہتر بنانے کا عہد کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details