ETV Bharat / bharat

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ سے 18 افراد ہلاک، متعدد زخمی، جانیے واقعے کی وجہ - STAMPEDE AT NEW DELHI STATION

کمبھ جانے والے مسافروں کی زبردست بھیڑ کی وجہ سے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچ گئی جس میں 18 لوگوں کی موت ہوگئی۔

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ
نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 16, 2025, 9:28 AM IST

Updated : Feb 16, 2025, 9:43 AM IST

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ (ETV Bharat)

نئی دہلی: پریاگ راج جانے والے مسافروں کی بہت زیادہ بھیڑ کی وجہ سے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچ گئی۔ اس حادثے میں 18 لوگوں کی موت ہو گئی۔ جب کہ 12 زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ حادثہ پلیٹ فارم نمبر 12، 13، 14، 15 اور 16 پر بھاری بھیڑ کی وجہ سے پیش آیا۔ مرکز نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ایل این جے پی اسپتال میں 15 اور لیڈی ہارڈنگ اسپتال میں افراد افراد کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ پلیٹ فارم 13 اور 14 پر آنے والی ٹرینیں لیٹ تھیں اور بھیڑ کا دباؤ مسلسل بڑھ رہا تھا۔ اسی دوران پلیٹ فارم 16 سے اسپیشل ٹرین کے اعلان کے بعد بھیڑ قابو سے باہر ہو گئی اور بھگدڑ مچ گئی۔ اس ٹرین کو پہلے پلیٹ فارم نمبر 12 سے نکلنا تھا۔ ریلوے حکام کے مطابق اتوار کی چھٹی ہونے کی وجہ سے ہفتہ کو بڑی تعداد میں لوگ پریاگ راج جانے کے لیے جمع ہوئے۔ ہفتہ کو بھی بہت سارے جنرل ٹکٹ فروخت ہوئے۔

'گاڑی کا پلیٹ فارم بدلنے سے مچی بھگدڑ'

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر کام کرنے والے ایک قلی نے بھگدڑ کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ پریاگ راج اسپیشل ٹرین کو پلیٹ فارم نمبر 12 سے روانہ ہونا تھا، لیکن اسے پلیٹ فارم نمبر 16 پر منتقل کر دیا گیا۔ جب پلیٹ فارم نمبر 12 پر انتظار کرنے والی بھیڑ اور باہر انتظار کرنے والے لوگوں نے پلیٹ فارم 16 تک پہنچنے کی کوشش کی تو لوگ ایک دوسرے سے ٹکرا کر ایسکلیٹرز اور سیڑھیوں پر گر پڑے اور بھیڑ کے نیچے کچل گئے۔

ریلوے کا معاوضے کا اعلان

وہیں ریلوے نے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 10 -10 لاکھ روپے، شدید زخمیوں کے لیے 2.5 لاکھ روپے اور معمولی زخمیوں کے لیے ایک لاکھ روپے کے معاوضہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ریلوے بورڈ کے چیئرمین ستیش کمار جائے وقوع کا معائنہ کرنے ریلوے اسٹیشن پہنچے اور معاملے کی اعلیٰ سطح کی جانچ کا حکم دیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے اس واقعے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔

یہ واقعہ رات تقریباً 8.30 بجے پلیٹ فارم نمبر 14/15 پر پیش آیا، جب مسافر پریاگ راج جانے والی دو ٹرینوں کا انتظار کر رہے تھے، لیکن یہ ٹرینیں لیٹ ہو گئیں جس کی وجہ سے بھیڑ کا دباؤ بڑھتا گیا اور پھر اسی بیچ ایک دوسرے پلیٹ فارم (16 نمبر) سے پریاگ راج کے لیے ایک نئی ٹرین کا اعلان کر دیا گیا جس کی وجہ سے گاڑی پکڑنے کی ہوڑ میں بھیڑ بے قابو ہو گئی اور پھر بھگدڑ مچ گئی۔ بھیڑ میں افراتفری اور دھکا مکی کی وجہ سے کچھ لوگ پلیٹ فارم پر گر گئے اور بھیڑ میں کچل گئے۔

وزیر ریلوے نے کہا 'حالات قابو میں '

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے ٹویٹ کیا کہ "نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر حالات قابو میں ہیں۔ دہلی پولیس اور آر پی ایف پہنچ گئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔ بھیڑ کو ہٹانے کے لیے خصوصی ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔

Last Updated : Feb 16, 2025, 9:43 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.