ETV Bharat / bharat

'دہلی بھگدڑ ریلوے کی ناکامی اور حکومت کی بے حسی کا ثبوت' کانگریس کا سچائی چھپانے کا الزام - CONGRESS ON DELHI STAMPEDE

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، سابق صدر راہل گاندھی اور ترجمان پون کھیرا نے اس واقعہ پر حکومت کی شدید مذمت کی۔

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ
نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ (IANS)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 16, 2025, 10:41 AM IST

Updated : Feb 16, 2025, 10:57 AM IST

نئی دہلی: کانگریس کے رہنماؤں نے آج نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ معاملے پر مرکزی حکومت اور ریلوے پر شدید حملہ کیا۔ کانگریس لیڈران نے جوابدہی اور شفافیت کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت پر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کیا۔

کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے کا سچائی چھپانے کا الزام

کانگریس کے صدر ملیکارجن کھڑگے نے بھگدڑ معاملے میں مرکزی حکومت پر سچائی چھپانے کا الزام عائد کرتے ہوئے فوری طور پر مہلوکین اور زخمیوں کی صحیح تعداد ظاہر کرنے اور لاپتہ افراد کے بارے میں مرکز سے جانکاری فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ کھڑگے نے ٹویٹر پر پوسٹ میں مطالبہ کیا کہ جلد از جلد مرنے والوں اور زخمیوں کی تعداد کا اعلان کیا جائے اور لاپتہ افراد کی شناخت کو بھی یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنا اور متاثرین کے اہل خانہ کو مدد فراہم کرنا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ کانگریس سربراہ نے کہا کہ ہم متاثرین کے اہل خانہ کے تئیں گہری تعزیت کرتے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔ انہوں نے مرکز پر واقعہ کے بارے میں سچائی چھپانے کا الزام بھی لگایا اور اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا کہ اس واقعہ کے ذمہ داروں کا احتساب کیا جائے اور مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

کھرگے نے ٹوئٹر پر لکھا کہ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ میں بہت سے لوگوں کی موت کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ اسٹیشن سے آنے والی ویڈیوز انتہائی دل دہلا دینے والی ہیں۔ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ہونے والی اموات کے معاملے میں نریندر مودی حکومت کی جانب سے حقیقت کو چھپانے کی کوشش انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے۔

یہ واقعہ حکومت کی ناکامی اور بے حسی کا ثبوت: راہل گاندھی

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بھی ایک پوسٹ میں اس واقعہ پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ کی وجہ سے کئی لوگوں کی موت اور متعدد کے زخمی ہونے کی خبر انتہائی افسوسناک اور پریشان کن ہے۔ میں سوگوار خاندانوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی امید کرتا ہوں۔ یہ واقعہ ایک بار پھر ریلوے کی ناکامی اور حکومت کی بے حسی کو اجاگر کرتا ہے۔ پریاگ راج جانے والے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے اسٹیشن پر بہتر انتظامات کیے جانے چاہیے تھے۔ حکومت اور انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے کہ بدانتظامی اور غفلت کی وجہ سے کسی کو اپنی جان نہ گنوانی پڑے۔

کانگریس کے ترجمان پون کھیرا نے بھیڑ کو سنبھالنے کے لیے بہتر انتظامات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ناخوشگوار واقعہ کو روکا جا سکتا تھا۔ انہوں نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ نئی دہلی اسٹیشن پر بھگدڑ کا واقعہ افسوسناک ہے۔ کمبھ کی بڑی تقریب کی وجہ سے نئی دہلی اسٹیشن پر بہتر انتظامات کیے جانے چاہیے تھے۔ تقریباً ایک درجن افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

    ۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) ریلوے کے پی ایس ملہوترا کے مطابق یہ واقعہ زیادہ بھیڑ کی وجہ سے پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھیڑ کی توقع تھی، لیکن یہ سب کچھ کم وقت میں ہوا، اور اس وجہ سے یہ صورت حال پیدا ہوئی۔ ریلوے کی جانب سے فیکٹ فائنڈنگ کی جائے گ۔ تحقیقات کے بعد ہم اس واقعے کی وجہ معلوم کریں گے۔ رپورٹس بتاتی ہیں کہ تقریباً 1,500 جنرل ٹکٹ فروخت ہوئے جب کہ پریاگ راج کی طرف سفر کرنے والی بھیڑ میں ایک بڑی تعداد بغیر ٹکٹ والوں کی بھی ہوتی ہے۔

Last Updated : Feb 16, 2025, 10:57 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.