استنبول: استنبول کے ایک نائٹ کلب میں تزئین و آرائش کے دوران آگ لگنے سے 29 افراد ہلاک اور دیگر افراد بری طرح زخمی ہو گئے۔ سرکاری نیوز ایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق کئی افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ حادثے میں کم از کم آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے سات کی حالت تشویشناک ہے۔ گورنر کے دفتر نے بتایا کہ فائر فائٹرز نے 31 گاڑیوں اور 86 اہلکاروں کے ساتھ آگ پر قابو پالیا اور اسے بجھا دیا گیا ہے۔
ترکیہ: نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 29 افراد ہلاک، متعدد زخمی - Fire At Nightclub In Istanbul - FIRE AT NIGHTCLUB IN ISTANBUL
استنبول کے گورنر کے مطابق، ایک نائٹ کلب میں تزئین و آرائش کے دوران آگ لگنے سے 29 افراد ہلاک اور دیگر بری طرح زخمی ہو گئے۔ کئی افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں بھی لیا گیا ہے۔
Published : Apr 2, 2024, 8:03 PM IST
|Updated : Apr 2, 2024, 8:22 PM IST
استنبول کے گورنر داؤد گل نے جائے وقوعہ پر صحافیوں کو بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے، اور خیال کیا جارہا ہے کہ متاثرین تزئین و آرائش کے کام میں ملوث تھے۔ وزیر انصاف نے کہا کہ حکام نے پانچ افراد کو اس سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا، جن میں کلب کے مینیجرز، تزئین و آرائش کا انچارج بھی شامل ہے۔
آگ لگنے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکی ہے اور ماہرین اس کا پتہ لگانے کے لیے جائے وقوعہ پر کام کر رہے ہیں۔ جس نائٹ کلب میں میں آگ لگی وہ رہائشی علاقہ گائریٹیپ ڈسٹرکٹ میں واقع 16 منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر واقع ہے۔