کراچی: پاک ایران تعلقات معمول پر آنے کے بعد فضائی ٹریفک میں بھی بہتری آگئی، یومیہ 700 پروازیں پاکستان کی فضائی حدود سے گزر رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاک ایران تعلقات معمول پر آنے کے بعد فضائی ٹریفک میں بھی بہتری آگئی۔ذرائع نے بتایا کہ مغربی سمت سے پاکستان کی فضائی حدود میں آنے والی پروازوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے، یومیہ 700 پروازیں پاکستان کی فضائی حدود سے گزر رہی ہیں۔
یاد رہے پاکستان اور ایران میں کشیدگی کے پیشِ نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی ایئرلائنز کو ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ خلیج سے آنے والی پاکستانی ایئر لائنز مسقط روٹ استعمال کریں۔بعد ازاں پاکستانی فضائی حدود استعمال کرکے اوور فلائنگ کرنے والی پروازوں میں ریکارڈ کمی کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: