اردو

urdu

ETV Bharat / international

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 17 اور مقبوضہ مغربی کنارے میں 3 فلسطینی جاں بحق - Palestinian Killed in Strike - PALESTINIAN KILLED IN STRIKE

اسپتال کے عملے اور لاشوں کی گنتی کرنے والے ایسوسی ایٹڈ پریس کے صحافیوں کے مطابق بدھ کے روز غزہ میں اسرائیلی ٹینک اور ڈرون حملوں میں کم از کم 17 فلسطینی ہلاک ہو گئے۔ یہ حملے وسطی غزہ کے دیر البلاح اور جنوب میں خان یونس میں کیے گئے۔ وہیں، فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی حملے میں 3 فلسطینی ہلاک ہوے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 17 اور مقبوضہ مغربی کنارے میں 3 فلسطینی جاں بحق
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 17 اور مقبوضہ مغربی کنارے میں 3 فلسطینی جاں بحق (AP)

By AP (Associated Press)

Published : Aug 22, 2024, 3:49 PM IST

غزہ: اسپتال کے عملے کے مطابق بدھ کو غزہ میں اسرائیلی ٹینک اور ڈرون حملوں میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں نو لاشیں ناصر اسپتال پہنچائی گئی ہیں جن میں ایک خاتون اور بچہ بھی شامل ہیں۔ دریں اثناء دیر البلاح کے اقصی شہداء اسپتال کو آٹھ لاشیں ملی ہیں۔

دیر البلاح میں یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب اسرائیلی فوج نے مرکزی شہر کے کچھ حصوں میں فلسطینیوں کو ایک مرتبہ پھر انخلاء کے لیے مجبور کیا ہے۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی حملے میں 3 فلسطینی جاں بحق:

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بظاہر حملہ جمعرات کی رات تک تلکرم پناہ گزین کیمپ میں کیا گیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ طولکرم میں طیاروں نے کئی عسکریت پسندوں کو اس وقت نشانہ بنایا جب زمینی افواج ایک آپریشن میں دفن شدہ دھماکہ خیز مواد کی تلاش کر رہی تھی جو اب بھی جاری ہے۔

7 اکتوبر سے مغربی کنارے میں تشدد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اسرائیلی فورسز مغربی کنارے میں تقریباً روزانہ چھاپے مارتی ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک مغربی کنارے میں اسرائیلی فائرنگ سے کم از کم 637 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

اسرائیل نے 1967 کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں مغربی کنارے، غزہ اور مشرقی یروشلم پر قبضہ کر لیا تھا۔ فلسطینی یہ تینوں علاقوں کو مستقبل کی ریاست کا حصہ مانتے ہیں۔ اسرائیل نے مغربی کنارے میں متعدد غیر قانونی یہودی بستیاں تعمیر کی ہیں جو 500,000 سے زیادہ یہودی آباد کاروں کے گھر ہیں۔ ان کے پاس اسرائیلی شہریت ہے، جب کہ مغربی کنارے میں 30 لاکھ فلسطینی اسرائیلی فوجی حکمرانی کے تحت رہتے ہیں، فلسطینی اتھارٹی کے پاس آبادی کے مراکز کا انتظام ہے۔

جنگ بندی کی کوشش ابھی جاری ہے:

کلیدی ثالث مصر نے بدھ کو شکوک کا اظہار کیا ہے کیونکہ اس تجویز کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں جس کا مقصد اسرائیل اور حماس کے درمیان فاصلے کم کرنا ہے۔ مصر میں حکام نے ثالث اور متاثرہ فریق دونوں کے طور پر اپنے آپ کو پیش کیا ہے کیونکہ اس کی سرحد غزہ سے ملتی ہے، ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا گیا ہے کہ حماس کئی وجوہات کی بناء پر جنگ بندی کی تجویز سے اتفاق نہیں کرے گا۔ اسے اس بات کا شک ہے کہ کوئی معاہدہ واقعی اسرائیلی افواج کو غزہ سے ہٹا دے گا اور جنگ ختم کر دے گا۔

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو سے بات کی اور جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے تک پہنچنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

خیال کیا جاتا ہے کہ حماس اب بھی 7 اکتوبر کے حملوں کے دوران پکڑے گئے تقریباً 110 یرغمالیوں کو اپنے پاس رکھے ہوئے ہے جس سے جنگ شروع ہوئی تھی۔ لیکن اسرائیلی حکام کا اندازہ ہے کہ تقریباً ایک تہائی یرغمالی ہلاک ہو چکے ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیلی جارحیت میں 40,000 سے زیادہ فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ جنگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے اور غزہ کے 2.3 ملین باشندوں کی اکثریت کو اپنے گھر بار چھوڑنے پر کئی بار مجبور کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details