اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسرائیلی فضائی حملوں میں ایک ہی دن میں 10 لبنانی شہری ہلاک

لبنان کے ایک علاقہ میں اسرائیل نے حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں دس عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ حزب اللہ نے جوابی کارروائی کا عزم ظاہر کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By AP (Associated Press)

Published : Feb 15, 2024, 1:59 PM IST

بیروت: لبنان میں دو اسرائیلی فضائی حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ لبنان کے سرکاری میڈیا کے مطابق گزشتہ چار ماہ سے جاری غزہ جنگ کے دوران سرحد پار سے ہونے والے حملوں میں یہ سب سے زیادہ ہلاکت خیز حملہ تھا۔

لبنانی عسکریت پسند گروپ حزب اللہ نے ان حملوں کا بدلہ لینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ لبنان کی جانب سے میزائل داغے گئے تھے جس میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا تھا۔ اس ہلاکت کے چند گھنٹے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے صیہونی فوج نے لبنان پر حملہ کیا ہے۔ یہ حملہ جنوبی لبنان کے شہر نبطیہ اور ایک گاؤں پر کیا گیا۔

ریاست کے زیر انتظام قومی خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ نباتیہ میں ہوئے حملے میں ایک عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہو گیا، جس سے ایک ہی خاندان کے سات افراد ہلاک ہو گئے۔ جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ ایک لڑکا لاپتہ تھا جسے ملبے کے نیچے سے زندہ نکال لیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

سوانی گاؤں میں ایک خاتون اور اس کے دو چھوٹے بچوں کو قتل کر دیا گیا ہے۔ چھ لبنانی خواتین اور تین بچے ہلاک ہوئے ہیں۔ بدھ کو حزب اللہ کے تین جنگجو بھی مارے گئے ہیں۔

لبنان سے بدھ کے روز شمالی اسرائیلی قصبے صفد میں میزائل داغے گئے تھے جس میں ایک خاتون اسرائیلی فوجی ہلاک اور آٹھ افراد زخمی ہو گئے تھے۔

غزہ میں 7 اکتوبر سے اسرائیل اور حماس کی جنگ شروع ہونے کے بعد روزانہ سرحد پار سے ہونے والی جھڑپوں میں ہلاکتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جنگ کا آغاز جنوبی اسرائیل میں حزب اللہ کے اتحادی فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کے اچانک حملے سے ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details