اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسرائیل پر ایرانی حملہ کے بعد بھارتی سفارت خانے نے ایڈوائزری جاری کردی - Indian Embassy issues advisory - INDIAN EMBASSY ISSUES ADVISORY

جیسے ہی ایران نے اسرائیل پر 180 سے زیادہ میزائل فائر کیے، بھارتی سفارت خانے نے ایڈوائزری جاری کرکے بھارتیوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دے دیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 2, 2024, 7:47 AM IST

حیدرآباد : ایران کی جانب سے اسرائیل پر 180 سے زیادہ میزائل فائر کرنے کے فوری بعد بھارتی سفارت خانے نے ایڈوائزری جاری کرکے تمام بھارتیوں کو چوکس رہنے اور مقامی حکام کی طرف سے دیے گئے حفاظتی پروٹوکول پر عمل کرنے کا مشورہ دیا۔ ۔ یہ ایڈوائزری حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کے اسرائیلی حملے میں مارے جانے کے بعد اسرائیل پر جوابی حملے کی دھمکی دینے کے چند گھنٹوں کے اندر جاری کی گئی۔

تل ابیب میں بھارتی سفارت خانے نے اپنی ایڈوائزری میں کہاکہ ’خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر، اسرائیل میں تمام بھارتی شہریوں کو چوکس رہنے اور حفاظتی پروٹوکول پر عمل کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے، جیسا کہ مقامی حکام نے دیا ہے۔ براہ کرم احتیاط برتیں، ملک کے اندر غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حفاظتی پناہ گاہوں کے قریب رہیں‘۔

سفارت خانے نے چوبیس گھنٹے ہیلپ لائن نمبر بھی شیئر کیے جہاں بھارتی شہری ہنگامی صورت حال میں کال کر سکتے ہیں۔ "سفارت خانہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اپنے تمام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اسرائیلی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتا ہے،" مزید کہاگیا کہ "کسی بھی ہنگامی صورت حال کی صورت میں، براہ کرم سفارت خانے کی 24x7 ہیلپ لائن پر ربط قائم کریں:

+972-547520711 and +972-543278392

سفارت خانے نے ایک ای میل آئی ڈی بھی شیئر کیا ہے: cons1.telaviv@mea.gov.in

یہ بھی پڑھیں: ایران نے اسرائیل پر سینکڑوں بیلسٹک میزائل داغ دیے، اسرائیل میں جگہ جگہ حملے کے سائرن بجنے لگے - Iran Attacks Israel

واضح رہے کہ ایرانی حملہ کے بعد اسرائیل کی دفاعی افواج کا کہنا ہے کہ اس کے شہری حملہ سے قبل ہی بنکروں میں موجود تھے جو محفوظ ہیں۔ غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان تقریباً ایک سال سے جاری تنازعہ اس وقت شدت اختیار کر گیا ہے جب تل ابیب نے ایران کی حمایت یافتہ عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کے سربراہ کو ایک حملہ میں ہلاک کردیا۔ ایران نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا اور اسرائیل کو خبردار کیا تھا کہ اس کے خلاف بیلسٹک میزائل حملہ کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details