اردو

urdu

ETV Bharat / international

ٹرمپ کی جیت سے خوش ایلون مسک ہاتھ میں سنک پکڑ کر باہر نکلے، پوسٹ میں لکھا - 'اسے ڈوبنے دو' - ELON MUSK

ایلون مسک امریکی انتخابات میں ٹرمپ کی جیت پر بہت خوش نظر آئے۔ انھوں نے ہاتھوں میں سنک لیے ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔

ٹرمپ کی جیت سے خوش ایلون مسک
ٹرمپ کی جیت سے خوش ایلون مسک (X / @elonmusk)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 7, 2024, 3:45 PM IST

واشنگٹن: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک امریکی صدارتی انتخابات میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر کافی خوش نظر آئے۔ اپنی خوشی کا اظہار کرنے کے لیے وہ ہاتھوں میں سنک پکڑ کر باہر نکل آئے۔ دنیا کے امیر ترین شخص مسک نے ایکس پر اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، لیٹ دیاٹ سنک اِن (اسے ڈوبنے دو)۔

اصل میں یہ ایک محاورہ ہے جس کا مطلب ہے کسی کے تبصرے کو سمجھنا یا اس پر غور کرنا۔ ٹیسلا کمپنی کے مالک مسک کی سنک کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی۔ مسک کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے کیے۔ ایک صارف نے تبصرے میں لکھا کہ، دو تجربہ کار امریکہ کو بچا رہے ہیں۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’آپ کو 20 جنوری کو اس کام کو کرنا ہوگا۔

ایلون مسک نے ٹرمپ کی حمایت میں مہم چلائی:

اس سے قبل مسک نے ٹرمپ کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی تھی جس میں دونوں کو کھانے کی میز پر بیٹھ کر بات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ یہ تصویر ووٹوں کی گنتی کے دوران لی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایلون مسک نے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کھل کر حمایت کی تھی اور انتخابی مہم پر کافی رقم بھی خرچ کی تھی۔ مسک نے لوگوں کے درمیان جا کر ٹرمپ کی حمایت میں مہم چلائی ہے۔

مسک ٹرمپ انتظامیہ میں شامل ہو سکتے ہیں:

اب ٹرمپ کے ایک بار پھر صدر منتخب ہونے کے بعد توقع ہے کہ مسک نئی امریکی انتظامیہ میں بڑی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ مسک نے ایک پوسٹ میں اس طرف اشارہ بھی کیا ہے۔ امریکی ارب پتی مسک نے اپنی اے آئی (مصنوعی ذہانت) سے تیار کردہ تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ میں خدمت کے لیے تیار ہوں۔ اے آئی کی تصویر میں مسک وزیر کے طور پر حلف لیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس پر محکمہ کا نام بھی لکھا ہوا ہے۔

ٹرمپ کے ایکس ہینڈل سے پابندی ہٹائی:

2022 میں، ایلون مسک نے 44 بلین ڈالر میں ٹوئٹر ( X) خریدا۔ اس کے بعد انہوں نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کے ایکس ہینڈل پر سے پابندی ہٹا دی۔ واشنگٹن ڈی سی میں امریکی کیپیٹل پر حملے کے بعد ٹرمپ کے ایکس ہینڈل پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details