ETV Bharat / state

بہار میں دلخراش سڑک حادثہ، تیز رفتار پک اپ وین نے 11 افراد کو کچل دیا، پانچ افراد ہلاک - BIHAR ACCIDENT

بہار میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ تیز رفتار پک اپ وین نے 11 افراد کو کچل دیا۔ حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

بہار میں دلخراش سڑک حادثہ
بہار میں دلخراش سڑک حادثہ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 4 hours ago

پورنیا: بہار کے پورنیا میں سڑک حادثے میں 5 افراد کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ دھم داہا تھانہ علاقہ کے ڈھکوا گاؤں میں پیش آیا۔ ایک بے قابو پک اپ وین نے 11 افراد کو کچل دیا۔ اس حادثے میں 5 افراد کی المناک موت ہو گئی، جب کہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے ملزم ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیا ہے۔

نشے میں دھت ڈرائیور نے لوگوں کو کچل دیا:

کہا جا رہا ہے کہ ڈھکوا گاؤں میں پنچایت بھون کے قریب لوگ سڑک کے کنارے کھڑے تھے کہ ایک بے قابو پک اپ وین نے انہیں کچل دیا۔ حادثے میں 5 افراد ہلاک جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈرائیور شراب کے نشے میں اتنی تیزی سے گاڑی چلا رہا تھا کہ گاڑی کو روکنا ممکن نہیں تھا۔

دشمنی کے چلتے گاڑی سے کچلنے کا الزام:

مہلوکین کے اہل خانہ نے اسی گاؤں کے رہنے والے سونو کمار پر جان بوجھ کر گاڑی سے کچلنے کا الزام لگایا ہے۔ ان کے مطابق پک اپ ڈرائیور سونو کار لے کر واپس آرہا تھا۔ کار سڑک کنارے کھڑے ایک بچے سے ٹکرا گئی۔ جب پاس کھڑے لوگوں نے سونو سے پوچھا کہ وہ گاڑی ٹھیک سے کیوں نہیں چلاتا تو جھگڑا بڑھ گیا جس کے بعد سونو کار اپنے گھر لے گیا اور کچھ دیر بعد نشے کی حالت میں سڑک کنارے کھڑے 11 لوگوں کو کچل دیا۔

پانچ ہلاک، چھ زخمی:

مرنے والوں کی شناخت ڈھکوا گاؤں کے جیوتیش ٹھاکر (50 سال)، سنیکت دیوی (45 سال)، امردیپ (6 سال)، اکھلیش (11) اور منیشا (11) کے طور پر کی گئی ہے۔ زخمیوں میں راجیش مونی، ابھینندن منی، شالو کمار، پونم دیوی، ٹوئنکل کماری اور نکی دیوی شامل ہیں۔

زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک:

حادثے کے بعد تمام زخمیوں کو فوری طور پر دھم داہا سب ڈویژنل اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں سے کئی زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ریفر کر دیا گیا۔ فی الحال تمام زخمی پورنیہ میڈیکل کالج اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق دو افراد کی حالت بدستور تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

تھانہ انچارج نے کیا کہا؟:

دھم دہا تھانہ انچارج رنجن کمار نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ تمام لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے میڈیکل کالج پورنیا بھیج دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں کی تحریری درخواست پر گاؤں کے سونو کمار کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.