ETV Bharat / international

ترکی کے وزیر خارجہ کی شام کے نئے رہنما احمد الشارع سے ملاقات، عالمی پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ - SYRIA TURKEY RELATION

شام میں سب سے پہلے دوبارہ سفارتخانہ شروع کرنے کے بعد ترکی کے وزیر خارجہ نے احمد الشارع سے ملاقات کی۔

ترکی کے وزیر خارجہ کی شام کے نئے رہنما احمد الشارع سے ملاقات
ترکی کے وزیر خارجہ کی شام کے نئے رہنما احمد الشارع سے ملاقات (AP)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 5 hours ago

دمشق: شام میں ترکی نے اپنے سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی جانب ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے اپنے وزیر خارجہ کو دمشق روانہ کیا۔ دمشق میں ترکی کے وزیر خارجہ نے شام کی نئی انتظامیہ کے سربراہ احمد الشارع عرف ابو محمد الجولانی سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر ترک وزیر خارجہ نے بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد سیاسی منتقلی اور جنگ زدہ ملک کی تعمیر نو میں مدد کا وعدہ کیا۔

ترکی کے وزیر خارجہ کی شام کے نئے رہنما احمد الشارع سے ملاقات
ترکی کے وزیر خارجہ کی شام کے نئے رہنما احمد الشارع سے ملاقات (AP)

اتوار کے روز دمشق میں ترک وزیر خارجہ حکان فیدان اور شام کے حقیقی حکمران احمد الشارع نے شام میں اتحاد اور استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔ فیدان نے جنگ سے تباہ حال ملک کے خلاف تمام بین الاقوامی پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

ترکی کی وزارت کی طرف سے شیئر کی گئی تصاویر اور فوٹیج میں فیدان اور الشارع کو گلے لگاتے اور مصافحہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ واضح رہے دو تین دن قبل ہی ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ، فیدان شام میں نئے ڈھانچے پر بات کرنے کے لیے دمشق جائیں گے۔

الشارع کے ساتھ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، فیدان نے شام کی تعمیر نو میں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انھوں نے کہا کہ ترکی آپ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ، شام کے سیاہ ترین دن ماضی کا حصہ بن گئے ہیں اور بہتر دن ہمارے منتظر ہیں۔

فیدان نے عالمی برادری سے مخاطب ہو کر کہا کہ دمشق پر سے پابندیاں جلد سے جلد ہٹانی جانی چاہیے اور عالمی برادری کو شام کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے اور بے گھر ہونے والے لوگوں کی واپسی میں مدد کے لیے متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.