ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سری لنکا میں چیمپیئنز ٹرافی کیلئے سوپور کے مخصوص نوجوان کا انتخاب - DISABLED CRICKET CHAMPIONS TROPHY

بارہمولہ کے سوپور میں واقع ترزو گاؤں کے عامر حسن کو فزیکل ڈس ایبلڈ کرکٹ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

سری لنکا میں چیمپیئنز ٹرافی کیلئے سوپور کے مخصوص نوجوان کا انتخاب
سری لنکا میں چیمپیئنز ٹرافی کیلئے سوپور کے مخصوص نوجوان کا انتخاب (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 23, 2024, 10:47 AM IST

بارہمولہ: کہتے ہے کہ کھیلوں میں کوئی حد نہیں ہوتی اور ہنر کسی بھی رکاوٹ سے گزر کر چمک سکتا ہے۔ سوپور ترزو کے ایک مخصوص نوجوان کرکٹر عامر حسن نے اس بات کو ثابت کر دکھایا۔

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور ترزو گاؤں سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ عامر حسن کو فزیکل ڈس ایبلڈ کرکٹ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی نمائندگی کے لیے منتخب کیا گیا ہے، جس کی میزبانی سری لنکا کرے گا۔

چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 10 جنوری 2025 کو سری لنکا میں ہوگا۔ چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں بھارت، پاکستان، انگلینڈ، سری لنکا اور افغانستان شامل ہیں۔

ترزو سوپور کے رہائشی 24 سالہ عامر حسن راتھر ایک سرکردہ تیز گیند باز ہیں جنہوں نے اس سے قبل 2019 میں انگلینڈ میں ہونے والے فزیکل ڈس ایبلڈ ورلڈ کرکٹ سیریز ٹورنامنٹ کے دوران ٹیم انڈیا کی نمائندگی کی تھی۔

مزید پڑھیں: کشمیر کے 4 جسمانی طور پر معذور کھلاڑی ٹی 20 کرکٹ سریز میں شامل

مقامی رپورٹس نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ عامر جب محض چھ ماہ کے تھے، اس وقت ان کا دایاں ہاتھ شدید طریقے سے جھلس گیا تھا، جس کے نتیجے میں انفیکشن کی وجہ سے کاٹنا پڑا ٹھا۔

ان جسمانی چیلنجز کے باوجود عامر نے بچپن سے ہی کھیلوں کے لیے لگن اور جذبے کا مظاہرہ کیا۔ وہ ایک غیر معمولی تیز گیند باز ہیں، جو 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیندبازی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے انڈر 19 اسکول نیشنلز میں جموں و کشمیر کی نمائندگی بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملئے دس سالہ جسمانی طور پر کمزور کرکٹرعماد ںظیر سے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.