اردو

urdu

ETV Bharat / international

کیا غزہ سے متعلق نتن یاہو دنیا کو گمراہ کر رہے ہیں؟ ایک جانب شدید حملے تو دوسری جانب مذاکرات کی اجازت - GAZA WAR

وسطی اور جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت عروج پر ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم از کم 70 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت عروج پر
غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت عروج پر (AP)

By AP (Associated Press)

Published : Jan 3, 2025, 10:56 AM IST

دیر البلاح، غزہ کی پٹی: جمعرات کو وسطی اور جنوبی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 70 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔ انسانی بنیادوں پر محفوظ زون قرار دینے کے باوجود اسرائیل نے ایک بڑے خیمہ کیمپ پر حملہ کیا ہے۔ اسرائیل نے کہا کہ اس حملے میں ایک اعلیٰ درجے کے پولیس افسر کو نشانہ بنایا گیا۔

وسطی غزہ میں مغازی اور نصرت پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی حملوں میں جمعرات کو دیر گئے کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے، مہلوکین میں چار خواتین اور پانچ بچے بھی شامل تھے۔ لاشوں کو الاقصیٰ شہداء اسپتال لے جایا گیا۔

غزہ میں 15 ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران جمعرات کو غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 70 فلسطینی ہلاک ہو گئے۔

طبی حکام نے جنوبی شہر خان یونس میں ایک حملے میں پانچ پولیس اہلکاروں کی ہلاک کی تصدیق کی۔

الاقصیٰ شہداء اسپتال کے مطابق، وسطی غزہ میں ایک اسرائیلی حملے میں تین فلسطینی مارے گئے ہیں۔ یہ حملہ مغازی پناہ گزین کیمپ میں سڑک پر چلنے والے لوگوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنا کیا گیا تھا۔

اسپتال نے بتایا کہ قریبی دیر البلاح میں اس سے قبل کئے گئے ایک حملے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے جو انسانی امداد کے قافلوں کو محفوظ بنانے میں مدد کر رہے تھے۔

جمعرات کی صبح جنوبی غزہ کے مواسی علاقے میں ایک فضائی حملے میں کم از کم 10 افراد جاں بحق ہو گئے، مہلوکین میں تین بچے اور دو اعلیٰ پولیس اہلکار شامل ہیں۔ اسرائیل نے کہا کہ اس حملے میں حماس کے داخلی سلامتی کے آلات کے ایک سینئر رکن کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

اسرائیل نے بارہا غزہ کی پولیس فورس کو یہ کہتے ہوئے نشانہ بنایا کہ حماس کے زیر انتظام حکومت کا حصہ رہی پولیس امن و امان کی صورتحال کو بگاڑ رہی ہے، جس کی وجہ سے انسانی ہمدردی کے گروپوں کے لیے امداد پہنچانا مشکل ہو گیا ہے۔ اسرائیل حماس پر اپنے مقاصد کے لیے امداد کو ہائی جیک کرنے کا الزام لگاتا آیا ہے۔

اسرائیلی مذاکرات کار غزہ جنگ بندی مذاکرات کے لیے قطر جائیں گے:

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو کے دفتر کا کہنا ہے کہ انہوں نے موساد انٹیلی جنس ایجنسی، شن بیٹ کی داخلی سلامتی ایجنسی اور فوج کے ایک وفد کو قطر میں غزہ جنگ بندی کے معاہدے کے لیے مذاکرات جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔ حالانکہ بیان میں تفصیلات نہیں دی گئی ہیں، لیکن اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ وفد جمعہ کو روانہ ہوگا۔ اس ضمن میں حماس کے مسلح گروپ کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

واضح رہے،امریکی قیادت میں مذاکرات بار بار تعطل کا شکار رہے ہیں اور گزشتہ سال ایک موقع پر قطر نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ثالثی کی کوششیں معطل کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details