غزہ:غزہ جنگ کو 9 مہینے مکمل ہو گئے۔ اس موقع پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ کا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے۔ اس ویڈیو میں ابو عبیدہ نے ایک بیان جاری کیا ہے۔
القسام بریگیڈز کے ترجمان کے جاری کردہ اس ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حماس کا عسکری وونگ مضبوطی کے ساتھ صیہونی فوج کا مقابلہ کر رہا ہے۔ ویڈیو بیان میں ابو عبیدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے جنگجو ہر محاذپر دشمن کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
ویڈیو بیان میں ابو عبیدہ نے پھر دہرایا کہ معرکہ طوفان الاقصیٰ صیہونی مظالم کا ردعمل ہے۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ مغربی کنارے، القدس اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی قابض افواج کے مظالم اپنی انتہا کو پہنچ چکے ہیں، وہ شہریوں کو انسانی ڈھال بنا کر استعمال کررہی ہے اور اسپتالوں، اسکولوں، مساجد اور گرجا گھروں کو نشانہ بنا رہی ہے۔