یروشلم: ایئر انڈیا اور اٹلی کی اٹالیا ٹریسپورٹوایریو (آئی ٹی اے) نے اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ ایئر انڈیا نے پیر کو اپنے بیان میں کہا کہ ایئر انڈیا نے دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے اور تل ابیب کے قریب بین گوریون ہوائی اڈے کے درمیان روٹ پر اپنی پروازیں جزوی طور پر دوبارہ شروع کر دیں۔ اس کے علاوہ، اطالوی ایئرلائن نے روم کے فیومیسینو ایئرپورٹ اور تل ابیب کے درمیان تین ہفتہ وار پروازوں کے ساتھ اسرائیل میں اپنا آپریشن دوبارہ شروع کیا ہے۔
آئی ٹی اے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اطالوی اور اسرائیلی حکام کے تعاون سے ہی تل ابیب اور روم کے درمیان پروازیں دوبارہ شروع کی جا سکی ہیں۔
حال ہی میں، تین دیگر بڑی ایئر لائنز، برٹش ایئرویز، اسپین کی آئبیریا اور ڈچ ایئر لائن کے ایل ایم نے یکم اپریل کو اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔