ETV Bharat / bharat

بجٹ 2025: خوشخبری! اب 12 لاکھ تک کی آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں دینا ہوگا، اہم اعلانات پر ایک نظر - BUDGET 2025

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کرتے ہوئے ٹیکس میں بہت بڑی راحت کا اعلان کیا ہے۔

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کرتی ہوئیں
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کرتی ہوئیں (Photo: Sansad TV)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 1, 2025, 1:02 PM IST

نئی دہلی: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کرتے ہوئے ٹیکس میں بہت بڑی راحت کا اعلان کیا۔ انہوں نے ٹیکس سلیب میں بڑی چھوٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ اب 12 لاکھ تک کی آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں دینا ہوگا۔

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ اب نئے ٹیکس رجیم میں 12 لاکھ روپے کی سالانہ آمدنی پر کوئی ٹیکس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ تبدیلی نئے ٹیکس نظام کے تحت کی گئی ہے۔ اس سے پہلے سات لاکھ روپے کی آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں دینا پڑتا تھا۔ اسٹینڈرڈ ڈیڈکشن کو 75,000 روپے پر رکھا گیا ہے۔ اب اس کے علاوہ 15-20 لاکھ روپے کی آمدنی پر 20 فیصد ٹیکس ہوگا۔ جب کہ 24 لاکھ روپے کی آمدنی پر 30 فیصد ٹیکس لگے گا۔ وہیں 75 ہزار روپے اسٹینڈرڈ ڈیڈکشن کی چھوٹ ہوگی۔ وہیں پرانے ٹیکس رجیم کےتحت ٹیکس بھرنے والوں کی 8 سے 12 لاکھ روپے کی آمدنی پر 10 فیصد انکم ٹیکس ہوگا۔

بجٹ میں اب تک کے بڑے اعلانات

12 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر کوئی انکم ٹیکس نہیں ہوگا۔

عمر رسیدہ شہریوں کے لیے ٹی ڈی ایس کی حد 50 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔

انکم ٹیکس جمع کرانے کی حد دو سال سے بڑھا کر چار سال کر دی گئی ہے۔

نیا انکم ٹیکس بل اگلے ہفتے لایا جائے گا۔ ان ڈائریکٹ ٹیکس اصلاحات کے بارے میں بعد میں جانکاری دی جائے گی۔

کینسر کی ادویات سستی ہوں گی۔ گذشتہ چار برس کے آئی ٹی ریٹرن ایک ساتھ جمع کرائے جا سکیں گے۔

اگلے چھ برسوں تک، دال اور کبوتر مٹر جیسی دالوں کی پیداوار بڑھانے پر توجہ دی جائے گی۔

کسان کریڈٹ کارڈ پر قرض کی حد تین لاکھ روپے سے بڑھا کر پانچ لاکھ روپے کردی جائے گی۔

بہار میں مکھانہ بورڈ کا قیام کیا جائے گا۔

چھوٹی صنعتوں کے لیے خصوصی کریڈٹ کارڈ کا اعلان، پہلے سال 10 لاکھ کارڈ جاری کیے جائیں گے۔

اسٹارٹ اپس کے لیے قرض کو 10 کروڑ روپے سے بڑھا کر 20 کروڑ روپے کیا جائے گا۔ گارنٹی فیس میں بھی کمی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آج سے بینکوں میں چار بڑی تبدیلیاں نافذ، بینک کھاتہ والے الرٹ ہو جائیں ورنہ نقصان ہوگا

عام بجٹ 2025 سے پہلے بڑی راحت، گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.