ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وادی کشمیر میں چلہ خورد کی پہلی برفباری، طویل خشک موسم سے لوگوں کو راحت - CHILAI KHURUD

جموں وکشمیر کے کئی اضلاع میں تازہ برف باری جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج دوپہر تک برف باری جاری رہ سکتی ہے۔

وادی کشمیر میں چلہ خورد کی پہلی برفباری ،طویل خشک موسم سے لوگوں کو راحت
وادی کشمیر میں چلہ خورد کی پہلی برفباری ،طویل خشک موسم سے لوگوں کو راحت (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 1, 2025, 11:58 AM IST

سری نگر: وادی کشمیر کے بالائی علاقوں خاص طور پر جنوبی کشمیر میں ہلکی برفباری ہوئی جب کہ کچھ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئیں۔ محکمہ موسمیات سرینگر نے بتایا کہ گلمرگ، پہلگام اور سونمرگ کے سیاحتی مقامات پر رات بھر ہلکی برفباری ہوئی۔ وہیں سری نگر اور وادی کشمیر کے کچھ دوسرے حصوں میں ہلکی بارش ہوئی۔

وادی کشمیر میں 40 رقز پر محیط سردیوں کا بادشاہ چلہ کلان کا رخصت ہونے کے بعد 20 روزہ چلہ خورد کے عیام شروع ہو گئے ہیں ، چلہ خورد کے ابتداء میں وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں درمیانہ جب کہ میدانی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی۔۔چالیس روزہ چلہ کلان کے دوران صرف ایک بار برفباری ہوئی تھی ان ایام کے دوران عمومی طور موسم خشک رہا دن میں ہلکی دھوپ اور رات کے دوران منفی درجہ حرارت رہی۔

کئی اضلاع سمیت پلوامہ میں بھی تازہ برفباری ہوئی (ETV BHARAT)

طویل خشک موسم کی وجہ سے عام لوگ خاص کر ایگریکلچر اور ہارٹیکلچر سے وابستہ افراد و کسانوں میں تشویش پائی جا رہی تھی ،اور وہ بڑی بے صبری کے ساتھ برف و باراں کے منتظر تھے۔

تازہ برفباری
تازہ برفباری (ETV BHARAT)

وادی کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ کے بالائی علاقہ سنگروانی میں تازہ برفباری ہوئی ہے جو ابھی بھی جاری ہے جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی ہیں۔ محمکہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق وادی کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں برفباری۔

وادی کشمیر میں چلہ خورد کی پہلی برفباری ،طویل خشک موسم سے لوگوں کو راحت (ETV BHARAT)

گزشتہ روز معراج العالم کی اختتامی تقریب کے دوران مساجد خانقاہوں اور درگاہوں پر اجتماعات کے دوران خشک سالی کے خاتمہ کے لئے خاص دعائیں کی گئیں، برف و باراں کی کیلئے اللہ تعلی سے زبردست عاجزی کی گئی تھی ۔حالانکہ جمعہ کی شام کو وادی کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئی، جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کے دوران ہلکی برفباری ہوئی جس سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔۔

ماہرین بھی سرما کے دوران موسم عموما خشک رہنے پر تشویش میں تھے، ان کے مطابق چلہ کلاں کا دورانیہ خشک رہنے کے نتیجے میں یہاں کے آبی ذخائر میں پانی کی سطح میں کافی کمی واقع ہوئی ہے ۔جس سے لوگوں خاص کر کسان طبقے میں خدشات پیدا ہوئے ہیں۔

شوپیاں کے میدانی علاقوں میں 2-3 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کے پہاڑی علاقوں میں 8-12 انچ برف باری ہوئ ہے۔ کولگام اور اننت ناگ اضلاع کے میدانی علاقوں میں 1 سینٹی میٹر سے 2 انچ کے درمیان برف جمع ہوئی ہے حالانکہ ان کے اونچائی والے علاقوں میں 12 انچ سے زیادہ برف باری ہوئی ہے۔ پلوامہ کے میدانی علاقوں میں بھی ہلکی برفباری ہوئی۔ وسطی کشمیر میں کل سے وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے۔

پتوں پر برف باری
پتوں پر برف باری (ETV BHARAT)

وسطی کشمیر کے بالائی علاقوں جیسے سونمرگ، زوجیلا پاس، اور دودھ پتھری میں درمیانی سے بھاری برف باری ہوئی۔ دودھ پتری 1 فٹ، اور سونمرگ 1.5 فٹ تک برفباری ہوئی ہے۔ شمالی کشمیر کے بالائی علاقوں جیسے گلمرگ، گریز، رازدان ٹاپ، زیڈ گلی اور سادھنا پاس میں درمیانی سے بھاری برف باری ہوئی۔ تاہم اس کے میدانی علاقوں میں ہلکی برف باری کے ساتھ بارش ہوئی

مزید پڑھیں:معراج العالم کی اختتامی تقریبات پر وادی میں بڑے اجتماعات، بارگاہ الہی میں خشک سالی کے خاتمہ کی دعا کی گئی

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں ہلکی اور درمیانہ درجہ کی برفباری آج دوپہر تک جاری رہ سکتی ہے ،دوپہر کے بعد موسم میں بہتری آسکتی ہے ،وہیں 2 اور 3 فروری کو موسم خشک رہنے کے آثار ہیں جبکہ 4 فروری سے موسم ایک بار پھر کروٹ بدل سکتا ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.