نئی دہلی:عالمی دی نیسلے کے ذریعہ ہندوستان میں بیچے جانے والے بیبی فوڈ برانڈز میں زیادہ مقدار میں چینی شامل ہوتی ہے، جب کہ برطانیہ، جرمنی، سوئٹزرلینڈ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک میں ایسی مصنوعات چینی سے پاک ہیں۔ سوئس تنظیم پبلک آئی اور انٹرنیشنل بیبی فوڈ ایکشن نیٹ ورک - IBFAN) نے انکشاف کیا ہے۔ نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہندوستان میں، تمام سیریلیک بیبی پروڈکٹس میں فی سرونگ اوسطاً 3 گرام چینی ہوتی ہے۔ تحقیق میں کہا گیا کہ جرمنی اور برطانیہ میں ایک ہی پروڈکٹ بغیر چینی کے بغیر فروخت کی جا رہی ہے جبکہ ایتھوپیا اور تھائی لینڈ میں اس میں تقریباً 6 گرام چینی موجود ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیسلے بہت سے ممالک میں بچوں کے دودھ اور اناج کی مصنوعات میں چینی شامل کرتا ہے، جو کہ موٹاپے اور دائمی بیماریوں کو روکنے کے لیے بین الاقوامی رہنما اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ خلاف ورزیاں صرف ایشیائی، افریقی اور لاطینی امریکی ممالک میں پائی گئیں۔ تاہم، نیسلے انڈیا لمیٹڈ کے ترجمان نے کہا کہ کمپنی نے گزشتہ پانچ سالوں میں اپنے بچوں کے سیریل پورٹ فولیو میں شامل شکر کی کل مقدار میں 30 فیصد کمی کی ہے اور اسے مزید کم کرنے کے لیے مصنوعات کا "جائزہ" اور "اصلاح" کر رہی ہے۔تاہم بچوں کے لیے اپنی مصنوعات کے غذائی معیار پر یقین رکھتے ہیں اور اعلیٰ معیار کے اجزاء کے استعمال کو ترجیح دیتے ہیں۔"