حیدرآباد: ہم بچپن سے ٹی وی پر ایک اشتہار دیکھتے آرہے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ 'سنڈے ہو یا منڈے، روز کھاؤ انڈے'۔ یہ درست ہے کہ انڈے بہت سے غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں اور اس کا استعمال آپ کو صحت کے لیے بہت سے فوائد فراہم کرتا ہے، لیکن بہت سے لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ انڈے گرم ہوتے ہیں، تو کیا انہیں روزانہ کھانا چاہیے؟ آئیے جانتے ہیں....
انڈوں میں کون سے غذائی اجزاء ہوتے ہیں
رپورٹس کے مطابق انڈوں میں کئی طرح کے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو آپ کی صحت پر فائدہ مند اثرات مرتب کرتے ہیں۔ ایک اوسط سائز کے انڈے میں صرف 70 کیلوریز ہوتی ہیں جس میں 5-7 گرام اعلیٰ معیار کا پروٹین ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک انڈے میں آئرن، بہت سے معدنیات اور وٹامنز اور صرف 5 گرام فیٹ ہوتی ہے۔
انڈے کھانے سے ہوتے ہیں یہ فائدے
ایک تحقیق کے مطابق دن میں دو انڈے کھانے سے آپ کے خون میں خون کے سرخ خلیات(کوشیکائیں) بہتر ہوتے ہیں اور وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ آپ کو مطمئن کرنے کے ساتھ یہ آپ کو طویل عرصے تک بھوک محسوس کرنے سے بھی بچاتا ہے۔ مختلف تحقیقوں سے ثابت ہوا ہے کہ ایک صحت مند انسان روزانہ 2 انڈے کھا سکتا ہے۔
ایک انڈے میں ہوتی ہے اتنی غذائیت(نیوٹریشن ویلو)
- کیلوریز: 70
- پروٹین: 5-7 گرام
- کل فیٹ: 5 گرام
- سیچوریٹیڈ فیٹ: 2 گرام
- کاربوہائیڈریٹ: 0 گرام
- وٹامن بی 12: 0.5 ایم سی جی
- وٹامن ڈی: 1.24 ایم سی جی
- کولین: 169 ملی گرام