اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

شاہ رخ خان نے 'جوان 2' کے لیے کرایا نیا ہیئر کٹ، کنگ خان کا نیا لُک وائرل - Shahrukh Khan - SHAHRUKH KHAN

شاہ رخ خان نے اپنا 'پٹھان' روپ چھوڑ دیا ہے۔ شاہ رخ خان نے اپنے بال چھوٹے کر لیے ہیں۔ شاہ رخ خان کا نیا ہیئر کٹ سوشل میڈیا پر مداحوں میں کافی مقبول ہو رہا ہے۔

Shahrukh Khan
شاہ رخ خان نے 'جوان 2' کے لیے کرایا نیا ہیئر کٹ (Photo: ANI)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 11, 2024, 12:48 PM IST

ممبئی:شاہ رخ خان نے گزشتہ سال 2023 میں تین بلاک بسٹر فلمیں پٹھان، جوان اور ڈنکی دیں۔ شاہ رخ خان رواں سال میں اپنے مداحوں کو زیادہ تحفے نہیں دینے والے ہیں لیکن شاہ رخ خان ایک بار پھر اسکرین پر نظر آنے والے ہیں۔

شاہ رخ خان آئیفا ایوارڈز 2024 کی میزبانی کریں گے جو رواں ماہ منعقد ہونے جا رہا ہے۔ اس کی تیاری کے لیے 10 ستمبر کی رات ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں شاہ رخ خان اپنے خاص دوست کرن جوہر کے ساتھ پہنچے تھے۔

غور طلب ہے کہ شاہ رخ اور کرن جوہر اس سال آئیفا 2024 کی ایک ساتھ میزبانی کرنے جا رہے ہیں۔ شاہ رخ خان گزشتہ کافی عرصے سے لمبے بالوں والے لُک میں نظر آرہے تھے لیکن شاہ رخ خان نے اب اپنے بال کٹوا لیے ہیں اور اب وہ اپنے نئے ہیئر کٹ لک کے ساتھ سوشل میڈیا پر مقبول ہیں۔ ساتھ ہی شاہ رخ خان کے بال کٹوانے والے نئے روپ سے فلم جوان 2 کے حوالے سے بحث تیز ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر کنگ خان کا نیا لُک وائرل

شاہ رخ خان آئیفا ایونٹ میں بلیک ڈیپر لُک میں نظر آئے۔ اس میں انہوں نے لمبی زپ والی بلیک بیل باٹم جینز کے اوپر بلیک ٹی شرٹ پہن رکھی تھی۔ شاہ رخ نے اپنے ہیئر کٹ کو اپنے بیٹے آریان خان کے کپڑوں کے برانڈ کی ٹوپی سے چھپایا تھا۔ شاہ رخ خان اپنے نئے روپ میں بالکل فٹ اور فائن نظر آ رہے ہیں۔ اب شاہ رخ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ شائقین آئیفا ایوارڈز کی تقریب میں شاہ رخ خان کے نئے ہیئر اسٹائل کو دیکھ سکتے ہیں۔

مداحوں نے کنگ خان کا نیا لُک پسند کیا

اس پر ایک مداح نے لکھا ہے کہ دلکش کنگ خان، وہ چھوٹے بالوں سے بھی پیارے لگتے ہیں، قسم کھاتی ہوں۔ ایک اور مداح نے لکھا کہ شاہ رخ خان نئے ہیئر اسٹائل کے ساتھ آرہے ہیں۔ تیسرے مداح نے لکھا کہ کافی عرصے بعد میں نے شاہ رخ خان کو چھوٹے بالوں میں دیکھا ہے۔ ساتھ ہی شاہ رخ خان کے ایک اور مداح نے لکھا ہے کہ بال کٹا لیے، لگاتا ہے جوان 2، کنگ یا راج اینڈ ڈی کے کی فلم آنے والی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شادی کے اتنے سالوں بعد بھی شاہ رخ خان بیوی کے پرس کو ہاتھ نہیں لگاتے، وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

ABOUT THE AUTHOR

...view details