اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

سلمان خان کے بعد اب شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکی، باندرہ تھانے میں کیس درج - SHAH RUKH KHAN DEATH THREAT

شاہ رخ خان کو دھمکی دینے والے شخص نے کروڑوں روپے کا مطالبہ کیا ہے۔ ممبئی پولیس نے کال ٹریس کر لی ہے۔

شاہ رخ خان اور سلمان خان
شاہ رخ خان اور سلمان خان (Screen Grab)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 7, 2024, 2:36 PM IST

ممبئی:سلمان خان کے بعد اب شاہ رخ خان کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد ممبئی پولیس اور باندرہ تھانے میں کیس درج کر لیا ہے۔ باندرہ پولیس نے شاہ رخ خان کی دھمکی کے معاملے میں دفعہ 308 (4) اور 351 (3) (4) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کو ایک شخص کی کال موصول ہوئی ہے جس نے شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پولیس کو فون کر کے شاہ رخ خان کو دھمکی دینے والے شخص کا نام فیضان ہے جو چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور سے تعلق رکھتا ہے۔ پولیس نے اس معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے اور یہ بھی معلوم کر رہی ہے کہ آیا اس معاملے کے پیچھے بھی لارنس بشنوئی گینگ کا ہاتھ ہے یا نہیں۔

دھمکی میں کیا کہا گیا؟

شاہ رخ خان کو یہ دھمکی دینے کے پیچھے محرکات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ ممبئی پولیس کی ایک ٹیم رائے پور پہنچ گئی ہے۔ یہ دھمکی آمیز کال باندرہ تھانے میں موصول ہوئی تھی۔ فون کرنے والے شخص نے کہا کہ اگر شاہ رخ خان اپنی جان بچانا چاہتے ہیں تو انہیں کروڑوں روپے دینا ہوگا۔ بصورت دیگر انہیں انجام بھگتنا پڑے گا اور پھر کال منقطع کر دی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کال کرنے والے ملزم کا نام فیضان ہے۔ اس نے دھمکی دینے کے بعد فون بند کر دیا ہے۔ اس کے لوکیشن کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details