ممبئی: فلم اداکار سیف علی خان کے گھر میں گھس کر حملہ کرنے والے ملزم کو بالآخر ممبئی کرائم برانچ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ تاحال یہ بات سامنے نہیں آئی ہے کہ اس نے یہ حملہ کیوں کیا۔ فی الحال پولیس اسے اپنی تحویل میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
جانکاری کے مطابق سیف علی خان پر حملے کے معاملے میں ممبئی کرائم برانچ پولیس نے کلیدی ملزم کو ہیرانندنی اسٹیٹ تھانے سے گرفتار کیا تھا۔ حملہ آور کا نام وجے داس بتایا جا رہا ہے۔ وہ ایک ریسٹورنٹ میں بطور ویٹر کام کرتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کا تعلق مغربی بنگال سے ہے۔
Maharashtra | Saif Ali Khan attack case | The arrested accused, Vijay Das, a waiter at a restaurant, has confessed to having committed the crime: Mumbai Police
— ANI (@ANI) January 18, 2025
(Picture confirmed by Mumbai Police) https://t.co/HyE8wE5dYQ pic.twitter.com/L2XHt5pIbd
پولیس اسے آج عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ پر لے سکتی ہے۔ اس سے پوچھ گچھ کرکے واقعہ کا معمہ حل کرنے کی کوشش کرے گی۔ بہت سے بڑے سوالات ہیں جن کا جواب جاننا نہ صرف ضروری ہے بلکہ پولیس کے لیے چیلنج بھی ہے۔ ممبئی کرائم برانچ پولیس فی الحال اس واقعہ کی ایک ایک کڑی جوڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: سیف علی خان حملہ کیس، مشتبہ حملہ آور درگ آر پی ایف کی تحویل میں، ٹرین سے بلاس پور جا رہا تھا
بہت سے سوالات ہیں جو حل طلب ہیں۔ ایک سوال یہ کہ جب فلم اداکاروں کے گھر پر سکیورٹی انتہائی سخت ہوتی ہے تو ملزم نے یہ سارا واقعہ کیسے انجام دیا؟ اداکاروں کے اپنے باؤنسر ہوتے ہیں ایسے وہ ایک بڑے اداکار کے بیڈ روم تک کیسے پہنچ گیا۔ پولیس اب یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ اس نے یہ حملہ کیوں انجام دیا اور اس کے پیچھے اس کا کیا ارادہ تھا؟ واقعے میں اور کون کون ملوث ہیں۔ وہ کب سے حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا؟ بہت سے سوالات ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ سیف علی خان پر ممبئی کے باندرہ میں ان کے گھر میں گھس کر چاقو سے حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملے میں سیف کو چھ جگہوں پر زخم لگے ہیں۔ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ سو رہے تھے۔ رات تقریباً 2.30 بجے ان پر حملہ کیا گیا۔ واقعے کے بعد حملہ آور موقعے سے فرار ہوگیا۔ سیف علی خان خود کسی طرح آٹو سے زخمی حالت میں ممبئی کے مشہور لیلاوتی اسپتال پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان پر حملہ: کرینہ نے پولیس کو کہا درانداز مشتعل ہوا لیکن زیورات کو ہاتھ نہیں لگایا
باندرہ کرائم کی کہانی: پہلے سلمان، پھر بابا صدیقی اور اب سیف علی خان، نشانے پر بڑے نام