حیدرآباد: بالی ووڈ سے لے کر ساؤتھ سنیما کے ستاروں تک سبھی نے 25 مارچ کو اپنے رشتہ داروں کے ساتھ ہولی کا تہوار منایا۔ ستاروں کی ہولی منانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ساؤتھ کے سپر اسٹار رجنی کانت نے اپنے خاندان کے ساتھ بڑے جوش و خروش سے ہولی کا تہوار منایا ہے۔ رجنی کانت کی فیملی کے ساتھ ہولی منانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر منظر عام پر آگئی ہیں اور آپ دیکھ سکتے ہیں کہ 'تھلائیوا' اپنے بچوں کے ساتھ ہولی کھیل رہے ہیں۔
آپ کو بتاتے چلیں رجنی کانت کا کوئی بیٹا نہیں ہے، ان کی صرف دو بیٹیاں ہیں۔ جن میں ایشوریا اور سندریا رجنی کانت، جن کے بچوں اور شوہر کے ساتھ تھلائیوا نے بڑے جوش و خروش سے ہولی منائی ہے۔ رجنی کانت کی دونوں بیٹیوں نے اپنے اسٹار والد کے ساتھ ہولی کھیلنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ تھلائیو سفید کپڑے پہنے ہوئے نظر آتے ہیں۔