حیدرآباد: ہندوستانی سنیما کے شاندار ہدایت کاروں میں سے ایک ایس ایس راجامولی نے ایک بار پھر اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے۔ اپنی پچھلی فلم 'آر آر آر' سے ملک اور دنیا میں ہلچل مچانے والے راجامولی نے اب اپنی سب سے زیادہ منتظر فلم 'آر آر آر 2' بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ راجامولی ان دنوں جاپان میں ہیں اور وہاں ان کی فلم 'آر آر آر' کی نمائش ہو رہی ہے۔ یہاں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے 'آر آر آر 2' کو منظوری دے دی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں،آر آر آر 25 مارچ 2022 کو ریلیز ہوئی تھی اور فلم کا جادو ابھی تک برقرار ہے۔
- آر آر آر کا جادو:
راجامولی کی فلم آر آر آر نے دنیا بھر میں 1200 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ اس فلم نے بین الاقوامی سطح پر خوب واہ واہی بٹوری اور اب آر آر آر جاپان میں بھی دھوم مچا رہی ہے۔ ہدایت کار نے اپنی اہلیہ کے ساتھ جاپان میں آر آر آر کی اسکریننگ میں شرکت کی اور راجامولی نے جاپانی تماشائیوں سے بھرے تھیٹر میں اپنی فلم دیکھی۔
- راجامولی نے آر آر آر 2 کو منظوری دی: