نئی دہلی: ریلوے ٹکٹوں کے لیے پیشگی بکنگ کی مدت 120 دن سے کم کر کے 60 دن کر دی گئی ہے، یہ نئی تبدیلی یکم نومبر سے لاگو ہو گی۔
ریلوے نے ٹکٹ بکنگ کے سلسلے میں بڑی تبدیلی کر دی - INDIAN RAILWAY
ریلوے نے ٹکٹوں کی ایڈوانس بکنگ سے متعلق ایک بڑا بدلاؤ کر دیا ہے۔ پہلے ٹکٹ کو چار مہینے قبل بُک کیا جا سکتا تھا۔
Published : Oct 17, 2024, 3:16 PM IST
بھارتیہ ریلوے نے اپنے پیشگی ٹرین ٹکٹ بکنگ کے قوانین میں تبدیلی کی ہے۔ ذرائع نے ٹی او آئی کو بتایا کہ مسافر اب آئی آر سی ٹی سی ٹرین کے ٹکٹوں کو ٹرین کی روانگی سے صرف 60 دن پہلے ہی بک کر سکیں گے، جبکہ فی الحال ایڈوانس بکنگ کی مدت 120 دن ہے۔ ذرائع نے ٹی او آئی کو بتایا کہ بھارتیہ ریلوے کی یہ نئی تبدیلی یکم نومبر 2024 سے نافذ ہوگی۔
یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ ایڈوانس ٹرین ٹکٹ بکنگ کے نئے قوانین کا پہلے سے بک کرائے گئے ٹکٹوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تبدیلیاں اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہیں کہ لوگ پہلے سے ٹکٹ بک کرواسکیں اور اپنے سفر کی منصوبہ بندی کرسکیں تاہم ٹرینوں کی منسوخی کی صورت میں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔