اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وایناڈ ضمنی انتخاب: ووٹنگ میں بڑی کمی، پرینکا گاندھی کے لیے اچھی علامت نہیں؟

وایناڈ ضمنی انتخاب میں ووٹنگ فیصد میں زبردست کمی پہلی بار الیکشن لڑنے والی پرینکا گاندھی کے لیے اچھی علامت نہیں ہے۔

WAYANAD BYPOLL
وایناڈ ضمنی انتخاب: ووٹنگ میں بڑی کمی، پرینکا گاندھی کے لیے اچھی علامت نہیں؟ (X / @priyankagandhi)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 13, 2024, 10:57 PM IST

وایناڈ:کیرالہ کی وایناڈ لوک سبھا سیٹ پر بدھ کو ہوئے ضمنی انتخاب میں تقریباً 65 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ وہیں اپریل میں ہوئے لوک سبھا انتخابات میں اس سیٹ پر تقریباً 74 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے پہلی بار الیکشن لڑا ہے۔ جب راہل گاندھی نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں پہلی بار یہاں سے الیکشن لڑا تھا، تو وہاں 80 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی تھی۔

شام 6 بجے ووٹنگ ختم ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق وایناڈ میں کل 64.69 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ تاہم، کمیشن نے کہا کہ یہ اعداد و شمار حتمی نہیں ہیں، کیونکہ بہت سے ووٹرز وقت ختم ہونے کے بعد پولنگ اسٹیشنوں کے باہر قطاروں میں کھڑے تھے۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق قطار میں موجود تمام ووٹرز کے ووٹ ڈالنے کے بعد یہ تعداد بڑھ سکتی ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق وایناڈ حلقہ میں 1,354 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے تھے اور وہاں 14 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ ووٹر ہیں۔

یو ڈی ایف کا بیان:

دریں اثنا، کانگریس کی قیادت والی یو ڈی ایف نے ان خدشات کو مسترد کر دیا کہ ووٹنگ میں کمی پرینکا گاندھی کے لیے اچھی علامت نہیں ہے۔ کیرالہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر وی ڈی ساتھیسن کے مطابق، سی پی ایم کی قیادت والے ایل ڈی ایف کے زیر قبضہ علاقوں میں ووٹروں میں جوش و خروش کی کمی کی وجہ سے کم ٹرن آؤٹ ہے۔

ایل ڈی ایف نے یو ڈی ایف کے دعوے کو مسترد کر دیا:

دوسری طرف، ایل ڈی ایف اور بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے نے یو ڈی ایف کے دعوے کو مسترد کیا اور دلیل دی کہ ٹرن آؤٹ میں کمی کانگریس اور اس کے اتحادیوں کے زیر تسلط علاقوں میں ووٹ ڈالنے کے لیے نہ آنے کی وجہ سے ہے۔ ساتھ ہی کیرالہ کے تھریسور ضلع کی چیلکارا اسمبلی سیٹ پر بھی ضمنی انتخاب ہوا اور یہاں 72.54 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

وایناڈ میں 16 امیدوار میدان میں:

ویناڈ ضمنی انتخاب میں 16 امیدوار میدان میں ہیں۔ اصل مقابلہ کانگریس کی پرینکا گاندھی، سی پی آئی ایم کے ستیان موکیری اور بی جے پی کے نویہ ہریداس کے درمیان بتایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وایناڈ ضمنی انتخاب 2024: راہل-پرینکا کی تصویر والے فوڈ کٹ معاملے میں مقدمہ درج

ABOUT THE AUTHOR

...view details