ترال: جہاں جموں میں ایمز نے کام کرنا شروع بھی کردیا ہے۔ وہیں کشمیر میں اونتی پورہ کے مقام پر بن رہا ایمز ایک بار پھر مقررہ وقت پر مکمل نہیں ہورہا ہے۔ جس کی وجہ سے عوامی حلقوں میں ناراضگی پائی جاتی ہے۔
حالانکہ انتظامیہ کی جانب سے پہلے اس ایمز کو جنوری 2025 میں مکمل کرنے کی بات کہی گئی تھی، لیکن اب حکام کا کہنا ہے کہ یہ پروجیکٹ اگلے سال جون میں مکمل ہوگا، کیونکہ اب تک اس پروجیکٹ کو 70 فیصد ہی مکمل کیا جا گیا ہے۔
اونتی پورہ اور آس پاس کے علاقوں کے رہائشیوں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اس منصوبے کی تکمیل کو تیز کرے، یہ کہتے ہوئے کہ علاقے میں صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کی اشد ضرورت ہے۔
اس حوالے سے اسٹیزن کونسل ترال کے سربراہ فاروق احمد ترالی نے بتایا کہ کشمیر میں جہاں طبی سہولیات کا فقدان ہے۔ وہیں ایک بار پھر ایمز مقررہ ڈیڈ لائن پر مکمل نہیں ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ سے اہلیان کشمیر نالاں نظر آ رہے ہیں۔
فاروق ترالی نے بتایا کہ اب سرکار نے ایک نئی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے۔ اب اس ڈیڈ لائن مقرر پر کیا ایمز مکمل ہوگا یہ دیکھنے والی بات ہوگی۔ فاروق ترالی نے یہ مطالبہ کیا کہ ایمز اونتی پورہ میں مقامی نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے۔