اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

حیدرآباد میں تیز بارش سے دیوار گر گئی، سات افراد ہلاک - Wall Collapse in Hyderabad - WALL COLLAPSE IN HYDERABAD

منگل کو ہوئی موسلادھار بارش کی وجہ سے شہر حیدرآباد کے علاقے بچوپلی میں دیوار گرنے سے سات افراد ہلاک ہو گیے۔ مرنے والوں کی شناخت اڈیشہ اور چھتیس گڑھ کے باشندوں کے طور پر کی گئی ہے۔

Wall Collapse in Hyderabad
حیدرآباد: شدید بارش کی وجہ سے دیوار گرنے سے سات افراد ہلاک (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 8, 2024, 12:41 PM IST

حیدرآباد: حیدرآباد میں گزشتہ روز منگل کو موسلادھار بارش ہوئی۔ اس طوفانی آندھی اور شدید بارش نے جہاں گرمی سے عوام کو تھوڑی راحت دی وہیں لوگوں کو کافی نقصانات بھی اٹھانے پڑے۔ غور طلب ہے کہ اس موسلادھار بارش کی وجہ سے حیدرآباد کے علاقے بچوپلی میں دیوار گرنے سے سات افراد کی موت ہو گئی۔

دراصل منگل کی شام ہوئی بارش کے دوران رینوکا ایلما کالونی میں ایک دیوار گر گئی، جس میں کئی لوگوں کی دب کر موت واقع ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ امدادی کارروائیاں رات سے صبح تک جاری رہیں۔ امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ ملبے سے سات لاشیں نکالی گئی ہیں۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی اسپتال لے جایا گیا۔ مرنے والوں کی شناخت اڈیشہ اور چھتیس گڑھ کے باشندوں کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں میں تروپتی راؤ ماجی(20)، شنکر(22)، راجو(25)، خوشی، رام یادو(34)، گیتا(32) اور ہمانشو(14) شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ہلاک شدگان کی تعداد میں ابھی مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ منگل کی روز ریاست تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ شدید بارش ہوئی۔ بارش سے قبل دھندھ سا چھا گیا تھا، جس سے تقریبا مغرب سے پہلے ہی اندھیرا ہو گیا۔ اس بارش نے موسم گرما سے راحت تو دلائی لیکن اس وقتی بارش میں لوگوں کو کافی دشواریاں درپیش آئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے کچھ دنوں تک مزید بارش کے امکان بتائے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details