اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر - Todays Top News - TODAYS TOP NEWS

کانگریس نے عوام کے لئے نہیں بلکہ صرف اپنے خاندان کے لئے کام کیا، ملک میں آئین اور جمہوریت کو تباہ کیا جا رہا ہے، بی جے پی ملک میں فرقہ وارانہ تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں آج منایا جا رہا ہے عالمی یوم قدس جیسی آج دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں کے لیے دیکھیں ای ٹی وی بھارت نیوز ٹائم

Todays Top News
دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 5, 2024, 8:52 PM IST

حیدرآباد: دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر

  • وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کانگریس نے عوام کے لئے نہیں بلکہ صرف اپنے خاندان کے لئے کام کیا ہے۔ ہم عوام کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہماری حکومت نے ہر مسلمان خاندان کو تحفظ فراہم کیا ہے۔
  • کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ ملک میں آئین اور جمہوریت کو تباہ کیا جا رہا ہے۔یہ حکومت ای ڈی اور سی بی آئی کا استعمال کر رہی ہے۔ انتخابی بانڈز کے اعداد و شمار کو دیکھ کر یہ واضح ہوتا ہے کہ مودی کی حکومت نے دباؤ، دھمکیوں اور بھتہ خوری کے ذریعے بی جے پی کے لیے فنڈ اکٹھا کیا ہے۔
  • کانگریس پارٹی نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے جسے نیائے پترا کا نام دیا گیا ہے۔ یہ منشور 5 انصاف اور 25 ضمانتوں پر مبنی ہے۔
  • منشور کمیٹی کے چیئرمین پی چدمبرم نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر کو فوری طور پر مکمل ریاست کا درجہ بحال کریں گے۔ ہم لداخ کے قبائلی علاقوں کو شامل کرنے کے لیے آئین کے چھٹے شیڈول میں ترمیم کریں گے۔
  • مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری نے والد کی فاتحہ میں شرکت کے لیے جیل سے باہر آنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دی ہے۔ مختار انصاری کی فاتحہ 10 اپریل کو پڑھنی ہے۔ سپریم کورٹ 9 اپریل کو عباس کی درخواست پر سماعت کرے گی۔
  • نیشنل کانفرنس کے سرپرست فاروق عبداللہ نے کٹرہ میں بی جے پی پر الزام لگایا کہ پارٹی ووٹ بینک کی سیاست کے لیے فرقہ وارانہ تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل ملک کے لیے بہت خطرناک ہے۔
  • شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی علاقے میں ایل او سی پر سکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دو نامعلوم جنگجو کو ہلاک کر دیا۔اس واقعے کے بعد علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا۔
  • میر واعظ مولوی محمد عمر فاروق کو انتظامیہ نے جامع مسجد سرینگر میں جمعۃ الوداع کا خطبہ دینے اور نماز جمعہ پڑھانے کی اجازت نہیں دی۔ جامع مسجد سرینگر کے مرکزی گیٹ کو بند کردیا گیا اور نوہٹہ مارکٹ کو بھی بند رکھا گیا۔
  • ورلڈ سنٹرل کچن کے امدادی کارکنوں کی اسرائیلی حملے میں ہلاکتوں کے بعد امریکہ نے اسرائیل کے خلاف سخت طیور اپنا لیے ہیں۔ جو بائیڈن نے واضح کر دیا ہے کہ مستقبل میں غزہ جنگ کو لے کر اسرائیل کو امریکی حمایت شہریوں کے تحفظ اور امداد کی ترسیل میں معقول اضافہ پر منحصر کرتی ہے۔
  • قبلۂ اول بیت المقدس کی بازیابی اور فلسطینی مظلوموں کی حمایت میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف آج عالمی یوم قدس منایا جا رہا ہے۔اس دن فلسطینیوں کے حقوق کے لیے دنیا بھر میں آواز بلند کی جاتی ہے۔ مظاہرے اور دعائیہ اجتماع کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details