اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر - Electoral Bonds

گجرات یونیورسٹی کے ہاسٹل میں غیر ملکی طلبہ پر نماز پڑھنے کے دوران حملہ، اروناچل پردیش اور سکم کے اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی کی تاریخ چار جون سے بدل کر دو جون کر دی گئی، جیسی آج دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں کے لیے دیکھیں ای ٹی وی بھارت نیوز ٹائم

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 17, 2024, 8:10 PM IST

حیدرآباد: دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر

  • احمدآباد کے گجرات یونیورسٹی میں افریقہ، ازبکستان، تنزانیہ اور افغانستان سمیت ایک درجن سے زائد غیر ملکی طلبا پر نماز تراویح کے دوران چند شرپسند عناصر افراد نے مذہبی نعروں کے ساتھ حملہ کر دیا۔ جس میں چار طلبا زخمی ہوگئے۔
  • ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے غیر ملکی طلبا پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ "کتنی شرم کی بات ہے۔ جب آپ کی عقیدت اور مذہبی نعرے صرف اس وقت نکلتے ہیں جب مسلمان پرامن طریقے سے اپنے مذہب پر عمل پیرا ہوتے ہیں۔ یہ ریڈیکلیشن نہیں تو کیا ہے۔ کیا وزیر داخلہ اور وزیر اعظم ایک مضبوط پیغام بھیجنے کے لیے مداخلت کریں گے؟
  • مرکزی حکومت کی جانب سے ملک میں سی اے اے نافذ کرنے کے بعد سے اب تک اس قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں 200 سے زیادہ درخواستیں دائر کی جاچکی ہیں، جس پر 19 مارچ کو سماعت ہوگی۔
  • الیکشن کمیشن نے اروناچل پردیش اور سکم کے اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی کی تاریخ چار جون سے بدل کر دو جون کر دی ہے۔
  • الیکشن کمیشن نے اتوار کو انتخابی بانڈز سے متعلق نئے ڈیٹا کو عام کر دیا ہے۔ جس کے مطابق ترنمول کانگریس نے انتخابی بانڈز کے ذریعے 1,397 کروڑ روپے حاصل کیے، جو بی جے پی کے بعد دوسری سب سے بڑی چندہ وصول کرنے والی پارٹی ہے۔ بی جے پی نے سب سے زیادہ کل 6,987.40 کروڑ روپئے کے انتخابی بانڈز کے ذریعہ نقد رقم حاصل کیے۔
  • ای ڈی نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو مبینہ شراب گھوٹالہ کے ساتھ ہی دہلی جل بورڈ کے فرضی مقدمہ میں بھی نواں سمن بھیجا ہے۔ کیجریوال اب تک ای ڈی کے آٹھ سمن کو غیر قانونی قرار دے چکے ہیں ۔
  • عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور دہلی کابینہ کے وزیر آتشی نے کہا کہ "جو بھی وزیراعظم مودی کی مخالفت کرتا ہے، ای ڈی اور سی بی آئی اس کے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔ ای ڈی، سی بی آئی، انکم ٹیکس محکمہ کا استعمال صرف وزیر اعظم کے مخالفین کو ختم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
  • دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے بی آر ایس رہنما کے کویتا کو دہلی ایکسائز پالیسی بدعنوانی سے متعلق منی لانڈرنگ مقدمہ میں 7 دن کے لئے 23 مارچ تک ای ڈی تحویل میں بھیج دیا۔ کویتا کے وکیل نے اس مقدمہ کو من گھڑت بتاتے ہوئے تحویل میں دینے کی مخالفت کی۔
  • گجرات کے شہر احمد آباد میں مقیم پاکستان سے تعلق رکھنے والے اٹھارہ ہندو پناہ گزینوں کو بھارتی شہریت سے نواز دیا گیا۔ ضلع کلکٹر کے دفتر میں منعقدہ کیمپ میں ریاستی وزیرداخلہ ہرش سنگھوی نے 18 افراد کو بھارتی شہریت کا سرٹیفیکیٹ حوالے کیا۔
  • سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز خبردار کیا کہ اگر وہ اس سال کے آخر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں منتخب نہیں ہوئے تو ملک میں 'خونریزی' ہوگی۔ انتخابی مہم کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن کی 'خراب کارکردگی' بتانے کے لیے ٹرمپ اکثر ملک کے 'خراب حالات' کا حوالہ دیتے ہیں۔
  • اسرائیل میں جلد انتخابات اور غزہ کی پٹی سے فلسطینی تحریک حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے لوگوں کی رہائی کے معاہدے کو فوری طور پر مکمل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہزاروں لوگ تل ابیب میں احتجاج کر رہے ہیں۔
  • ویمنس پریمیئر لیگ 2024 کا فائنل میچ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور اور دہلی کیپٹلس کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ خطابی جنگ کے لیے آمنے سامنے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details