16 فروری کے اہم تاریخی واقعات پر ایک نظر - آج کی تاریخ
Today's World History: سولہ فروری کے اہم تاریخی واقعات پیش خدمت ہیں۔ سنہ 2006 میں آج ہی کے دن فلسطینی تنظیم حماس نے اسمٰعیل ہانیہ کو ملک کا نیا وزیراعظم بنانے کا اعلان کیا۔
Published : Feb 16, 2024, 6:44 AM IST
|Updated : Feb 16, 2024, 7:35 AM IST
نئی دہلی: ملکی اور عالمی تاریخ میں 16 فروری کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں۔
سنہ 1681۔ شیواجی کے بیٹے سنبھاجی کی رائے گڑھ قلعہ میں تاجپوشی کی گئی۔
سنہ 1745۔ مراٹھا حکومت کے چوتھے پیشوا تھورلےمادھوراؤ کی پیدائش ہوئی۔
سنہ 1896۔ ہندی کے مشہور شاعر، ادیب اور مصنف سوریہ کانت ترپاٹھی نرالا کی پیدائش ہوئی۔
سنہ 1901۔ مشہور ماہر تعلیم مہادیو گووند رانا ڈے کا انتقال ہوا۔
سنہ 1914۔ لاس اینجلس اور سان فرانسسکو کے درمیان پہلے طیارہ نے پرواز بھری۔
سنہ 1938۔ معروف بنگالی ناول نگار شرت چندر چٹوپادھیائے کا انتقال ہوا۔
سنہ 1944۔ بابائے ہندی سنیما دادا صاحب پھالکے کا 74 برس کی عمر میں ناسک میں انتقال ہوا۔
سنہ 1944۔ دوسری عالمی جنگ کے دوران دوست ممالک کے لڑاکا طیاروں نے کیرولن جزیرے کے ترکی میں واقع جاپانی بحریہ کے اڈے پر حملہ کرکے 201 طیاروں کو تباہ کردیا۔
سنہ 1955۔ کھڑگ واسلہ میں باقاعدہ طورپر ڈیفنس اکیڈمی شروع ہوئی۔
سنہ 1956۔ مشہور سائنسداں میگھناتھ ساہا کا انتقال ہوا۔
سنہ 1959۔ کیوبا میں انقلابی رہنما فیڈل کاسترو محض 32 سال کی عمر میں وزیر اعظم بنے۔
سنہ 1969۔ مرزا غالب کی 100 ویں برسی کے موقع پر ڈاک ٹکٹ جاری ہوا۔
سنہ 1982۔ کولکاتہ (کولکتہ) میں پہلی مرتبہ جواہرلعل نہرو انٹرنیشنل گولڈ کپ فٹبال ٹورنامینٹ منعقد ہوا۔
سنہ 1987۔ آبدوز سے آبدوز پر مار کرنے کی صلاحیت والے میزائل کو ہندستانی بحریہ میں شامل کیا گیا۔
سنہ 1988۔ چھ سو سے زائد فلموں میں اہم رول کرکے عالمی ریکارڈ بنانے والے پریم نظیر کے نام سے مشہور اداکار عبدالقادر کا انتقال ہوا۔
سنہ 2001۔ امریکی اور برطانوی طیاروں کا عراق پر حملہ۔
سنہ 2005۔ سال 2012 تک گرین ہاوس گیسوں کے اخراج میں کمی لانے کیلئے ’کیوٹو پروٹوکول‘ نافذ ہوا۔ لیکن دنیا کے سب سے بڑے آلودگی پھیلانے والے ملک امریکہ نے اسے مسترد کردیا۔
سنہ 2006۔ فلسطینی تنظیم حماس نے اسمٰعیل ہانیہ کو ملک کا نیا وزیراعظم بنانے کا اعلان کیا۔
سنہ 2013۔ پاکستان کے ہزارا قصبے میں واقع ایک مارکیٹ میں ہوئے بم دھماکے میں 84 افراد ہلاک اور 190 زخمی ہوئے۔
یو این آئی