اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عالمی تاریخ میں آج کا دن - آج کی تاریخ

Today's World History: بارہ فروری کے اہم تاریخی واقعات پیش خدمت ہیں۔ سنہ 1996 میں آج ہی کے دن مرحوم یاسر عرفات نے فلسطین کے اولین صدر کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By UNI (United News of India)

Published : Feb 12, 2024, 9:30 AM IST

Updated : Feb 12, 2024, 10:46 AM IST

نئی دہلی: ملکی اور عالمی تاریخ میں 12 فروری کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

سنہ 1742۔ نامور مراٹھا سفیر نانا فرنانڈیز کا جنم ہوا۔

سنہ 1912۔ چین کے حکمراں ہو یو نے مانچو خاندان کو اقتدار سے بے دخل کر دیا اور اسی کے ساتھ ہی مانچو خاندان کے اقتدار کا خاتمہ ہوا اور 'دی فادر آف دی ریپبلک' کے نام سے مشہور سنیات سین کی قیادت میں چین کے عارضی جمہوریہ کا قیام عمل میں آیا۔

سنہ 1922۔ بابائے قوم گاندھی جی نے عدم تعاون کی تحریک ختم کرنے کے لیے کانگریس ورکنگ کمیٹی کو راضی کیا۔

سنہ 1928۔ مہاتما گاندھی نے باردولی میں ستیہ گرہ شروع کرنے کا اشارہ دیا۔

سنہ 1973۔ شمالی ویتنام میں ایک معاہدے کے تحت امریکی جنگی قیدیوں کے پہلے گروپ کو رہا کیا۔

سنہ 1975۔ ہندوستان کو چیچک بیماری سے پاک ملک قرار دیا گیا۔

سنہ 1996۔ مرحوم یاسر عرفات نے فلسطین کے اولین صدر کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالی۔

سنہ 2002۔ کروشیا اور کوسوو میں انسانیت کے خلاف جرائم اور بوسنیائی جنگ (95۔1992) میں قتل عام کے جرم کے الزام میں سلوبودین میلوسیوچ کے خلاف ہیگ میں سماعت شروع ہوئی۔

سنہ 2002۔ انڈونیشیا کے ملقاس اسپائز جزیرے میں تین برسوں سے جاری جنگ کو ختم کرنے کے لیے برسر پیکار عیسائیوں اور مسلمانوں کے درمیان امن سمجھوتے پر دستخط ہوئے۔

یو این آئی

Last Updated : Feb 12, 2024, 10:46 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details