اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ساڑھے سات لاکھ روپے سے بھری اے ٹی ایم چور لے کر فرار - Thieves escaped with ATM machine - THIEVES ESCAPED WITH ATM MACHINE

ریاست مہاراشٹر کے ایم آئی ڈی سے والوج علاقے میں ایک نجی بینک کی اے ٹی ایم کو تین نامعلوم افراد چرا کر بھاگ گئے، یہ واردات دیر رات کی ہے، جب تین لوگ ایک لوڈنگ رکشہ لے کر آئے اور اے ٹی ایم سینٹر میں موجود مشین جو روپیوں سے بھری ہوئی تھی اُسے لیکر فرار ہو گئے۔ فی الحال پولیس چوروں کو ڈھونڈ نے میں مصروف ہے۔

ساڑھے سات لاکھ روپے سے بھری اے ٹی ایم مشین چور لے کر فرار
ساڑھے سات لاکھ روپے سے بھری اے ٹی ایم مشین چور لے کر فرار

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 23, 2024, 6:15 PM IST

ساڑھے سات لاکھ روپے سے بھری اے ٹی ایم مشین چور لے کر فرار

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آبادکے ایم آئی ڈی سی سڈکو والوج علاقے کی ایچ ڈی ایف سی بینک کے اے ٹی ایم سے 7.46 لاکھ روپے کی نقدی رقم کے ساتھ اے ٹی ایم مشین بھی نامعلوم تین چور اپنے ساتھ لے گئے۔

اس معاملے کو لیکر ایم آئی ڈی سی والوج پولیس نے نامعلوم چوروں کے ایک گروہ کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس سے ملی تفصیلات کے مطابق اورنگ آباد کے تیسگاؤں، وڈگاؤں روڈ پر ملہار چوک واقع ہے جہاں ایچ ڈی ایف سی بینک کا اے ٹی ایم ہے وہاں پر چوری کا واقعہ ہوا ہے۔

بینک منیجر کیلاش کامبلے نے سی سی ٹی وی فوٹیج کو دیکھنے کے بعد والوج پولیس میں شکایت درج کرائی ہے، جس کے نتیجے میں چوری کے سنسنی خیز معاملے کو حل کرنے کے لیے پانچ اسکواڈ تشکیل دیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق، آج صبح 3.15 سے 4.10 کے درمیان ایک گینگ کے تین لوگ لوڈنگ رکشہ میں یہاں پر پہنچے انہوں نے رسی اور لوہے کی چین سے گاڑی کے ایک سرے کو باندھ دیا اور دوسرے سرے سے اے ٹی ایم مشین کو باندھ کر اے ٹی ایم مشین کو اکھاڑ دیا اس کے بعد اس مشین کو گاڑی میں اپنے ساتھ رکھ کر فرار ہو ہوگئے۔

مجرموں نے سی سی ٹی وی کیمرے کا کنکشن بھی کاٹ دیا اور کیمرے پر کالک لگا دی اور ڈی وی آر باکس کو بھی نقصان پہنچایا۔


چوری کا انکشاف صبح اس وقت ہوا جب اے ٹی ایم مشین کے بازوں ایک گیراج ہے اور اُسکا مالک مانک شندے صبح 8 بجے اپنی دکان کھولنے آیا تو اس نے دیکھا کہ اے ٹی ایم کے کچھ حصے باہر پڑے ہیں اور اے ٹی ایم مشین سینٹر میں نہیں ہے، جس کے بعد اس نے فوری طور پر 112 پر ڈائل کیا اور چوری کی اطلاع دی۔

اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سینئر پولیس انسپکٹر کرائم برانچ سندیپ گرومے اور ایم آئی ڈی سی والوج پولیس اسٹیشن کے پولیس انسپکٹر کرشنا شندے اپنی ٹیموں کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ پولیس کو جائے واردات کے قریب ایک جوڑا چپل اور ایک ہیڈ گیئر پڑا ہوا ملا۔

فل الحال پولیس کو ابھی تک کوئی بڑی کامیابی نہیں ملی ہے اس سلسلہ میں پولیس کی پانچ ٹیمیں لگائی گئی ہیں اور وہ ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ مفرور مجرموں کو پکڑنے میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details