نئی دہلی: منگل کو جسٹس سنجیو کھنہ کی قیادت والی بنچ نے مرکزی تفتیشی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دلائل سننے کے بعد اگلی سماعت کے لیے 19 مارچ کی تاریخ مقرر کی۔
دہلی ہائی کورٹ نے سنجے سنگھ کی درخواست ضمانت کو مسترد کر دیا تھا، جسے انہوں نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ اس سلسلے میں ای ڈی نے سپریم کورٹ کے سامنے 26 فروری کے نوٹس کے بارے میں کہا کہ اس کا جواب تیار ہے اور اسے داخل کردے گی۔ عدالت نے ای ڈی کو 26 فروری کو جواب کے لیے طلب کیا تھا۔
فروری کے اوائل میں دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس سوارن کانتا شرما کی سنگل بنچ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد سنجے سنگھ کو یہ کہتے ہوئے ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا کہ درخواست کو قبول کرنے کی کوئی ٹھوس بنیاد نہیں ہے۔
تاہم بنچ نے اس معاملے میں ٹرائل کورٹ کو کیس کی جلد سماعت کرنے کی ہدایت کی تھی۔ جسٹس شرما نے اپنے حکم میں کہا تھا، ' ضمانت دینے کی کوئی ٹھوس بنیاد نہیں ہے۔ ہم ٹرائل کورٹ کو سماعت تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہیں۔ متعلقہ فریقین کی جانب سے غیر ضروری التوا کا مطالبہ نہیں کیا جائے گا۔