اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سپریم کورٹ نے مفتی سلمان ازہری کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا - MUFTI SALMAN AZHARI

سپریم کورٹ نے عالم دین مفتی سلمان ازہری کی رہائی کی ہدایت دی جو گجرات میں PASA کے تحت مقدمہ میں جیل میں قید ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2024, 10:47 AM IST

حیدرآباد : معروف اسلامی اسکالر مفتی سلمان ازہری کو سپریم کورٹ نے فوری رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ ان کی رہائی کا شدت سے مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ مفتی سلمان ازہری کو گجرات پولیس کی جانب سے دائر تین مقدمات میں مقامی عدالتوں کی جانت سے ضمانت مل چکی تھی، جس کے بعد گجرات پولیس نے انہیں انسداد سماجی سرگرمیوں (PASA) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا تھا۔ وہ تقریباً 10 ماہ سے جیل میں قید ہیں۔

سپریم کورٹ نے مفتی سلمان ازہری کو وڈودرا جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ ساتھ ہی PASA کے تحت ازہری کی تحویل کو بھی منسوخ کر دیا گیا۔ مفتی سلمان ازہری کو گجرات پولیس کی خصوصی ٹیم نے جاریہ سال 4 فروری کو اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ انہیں ممبئی سے گرفتار کرکے گجرات لے جایا گیا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے جوناگڑھ میں ایک پروگرام میں مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقریر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا سلمان ازہری کی حمایت میں ونچت بہوجن آگاڑی کا جلوس

جوناگڑھ جلسہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گجرات پولیس نے مفتی سلمان ازہری کے علاوہ دیگر دو منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details