نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ "... دو دن پہلے اروند کیجریوال نے دہلی میں پانی اور سیوریج کے مسئلے کے بارے میں وزیر آب آتشی کو خط بھیجا تھا، مرکزی حکومت نے اس کے خلاف شکایت درج کروائی، مقدمہ درج کرایا۔'' وہ دہلی کو تباہ کرنا چاہتے ہیں؟
سنیتا کیجریوال نے کہا کہ، 'کل میں جیل میں اروند کیجریوال جی سے ملی، انہیں ذیابیطس ہے، ان کا شوگر لیول ٹھیک نہیں ہے لیکن ان کا عزم مضبوط ہے، دو دن پہلے انہوں نے دہلی کے وزیر آب آتشی کو پیغام بھیجا تھا کہ لوگوں کے پانی اور گٹر کے مسائل کو حل کیا جائے۔ بتائیے انھوں نے کیا غلط کیا؟لوگوں کے مسائل حل ہونے چاہیے۔ مرکزی حکومت نے اس معاملے پر آپ کے سی ایم کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، کیا یہ لوگ دہلی کو تباہ کرنا چاہتے ہیں؟ کیا یہ لوگ چاہتے ہیں کہ دہلی کے لوگ مسائل سے لڑتے رہیں؟ اروند کیجریوال جی اس سے بہت تکلیف میں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ،اروند جی نے ایک اور بات کہی کہ اس نام نہاد شراب گھوٹالہ کی تحقیقات میں ای ڈی نے پچھلے دو سالوں میں 250 سے زیادہ چھاپے مارے۔ وہ اس گھوٹالے کے پیسے ڈھونڈ رہے ہیں۔ ابھی تک کسی چھاپے میں ایک پیسہ بھی نہیں ملا۔ منیش جی کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا گیا، سنجے سنگھ جی کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا گیا، ستیندر جین جی کے مقام پر چھاپہ مارا گیا، ایک پیسہ بھی نہیں ملا، ہمارر پاس صرف 73 ہزار روپے ملے، تو اس نام نہاد شراب گھوٹالہ کا پیسہ کہاں ہے؟ اروند جی نے کہا ہے کہ وہ 28 مارچ کو عدالت کے سامنے اس کا انکشاف کریں گے۔ ہم پورے ملک کو سچ بتائیں گے کہ اس نام نہاد شراب گھوٹالہ کا پیسہ کہاں ہے۔ اس کا ثبوت بھی دیں گے۔ اروند جی بہت سچے، محب وطن، نڈر اور دلیر انسان ہیں، ان کی لمبی عمر، صحت اور کامیابی کی دعا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ میرا جسم جیل میں ہے لیکن میری روح آپ سب کے درمیان ہے، آنکھیں بند کرو آپ مجھے اپنے ارد گرد محسوس کریں گے۔