نئی دہلی:ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت نے بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو پیر کو جنوبی ایشیائی ملک میں ان کی حکومت کے خاتمے کے بعد عبوری قیام کی اجازت دے دی ہے۔ ڈیلی سن کی رپورٹ کے مطابق ان حالات کے دوران حسینہ برطانیہ میں سیاسی پناہ حاصل کرنے پر ہندوستان لاجسٹک مدد فراہم کرے گا۔
بھارت میں ان کو عارضی طور پر قیام کی اجات دی گئی ہے۔ حسینہ نے پیر کو مظاہروں کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ بھارت سے وہ لندن کا رخ کریں گی۔
ڈیلی سن کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم کو سیاسی پناہ دینے کے حوالے سے برطانیہ حکومت کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ حسینہ اس وقت برطانیہ میں سیاسی پناہ کی تلاش میں ہیں۔ واضح رہے کہ ان کی بہن ریحانہ لندن کی شہری ہیں۔