اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سیم پترودا کو انڈین اوورسیز کانگریس کا دوبارہ چیئرمین مقرر کیا گیا - Chairman of IOC - CHAIRMAN OF IOC

انڈین اوورسیز کانگریس کے چیئرمین سیم پترودا نے ایک انٹرویو میں نسل پرستانہ تشبیہ دینے کی وجہ سے چوطرفہ تنقید کی زد میں آگئے اور اسی وجہ سے انھوں نے 8 مئی کو انڈین اوورسیز کانگریس کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ بھی دے دیا تھا۔

Sam Pitroda
سیم پترودا (IANS PHOTO)

By ANI

Published : Jun 26, 2024, 10:42 PM IST

نئی دہلی: سیم پترودا کو انڈین اوورسیز کانگریس کے چیئرمین کے طور پر دوبارہ مقرر کیا گیا۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی ایک ریلیز میں کہا گیا کہ کانگریس صدر نے فوری اثر سے سیم پترودا کو دوبارہ اس عہدے پر مقرر کیا ہے۔ واضح رہے کہ پترودا نے اس سال مئی کے اوائل میں متنازع بیان کی وجہ سے اس عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور اس متنازع بیان سے کانگریس پارٹی نے خود کو الگ کرلیا تھا۔

اس وقت کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے پٹرودا کے استعفیٰ کے فیصلے کے بارے میں مطلع کیا تھا اور کہا تھا کہ سیم پترودا نے اپنی مرضی سے انڈین اوورسیز کانگریس کے چیئرمین کے عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ کانگریس صدر نے ان کے فیصلے کو قبول کرلیا ہے۔

پترودا کو اس وقت ان کے تفرقہ انگیز متنازعہ تبصرے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انھوں نے ایک انٹرویو میں بھارت کی جمہوریت میں تنوع کی مثال دیتے ہوئے کہا تھا کہ مشرق میں بھارتی شہری چینی لوگوں سے مشابہت رکھتے ہیں، جب کہ جنوب میں افریقی لوگوں کی طرح نظر آتے ہیں۔ پترودا کے ریمارکس کو کانگریس نے فوری طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا جبکہ بی جے پی نے کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے انہیں نسل پرست اور تفرقہ انگیز قرار دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details