ETV Bharat / bharat

لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی، کانگریس اور این ڈی اے کا احتجاج جاری - PARLIAMENT WINTER SESSION 2024

دونوں پارٹیوں کا مظاہرہ شروع ہو گیا ہے۔ ایسے میں پرینکا نے کہا کہ، ملک دیکھ رہا ہے، بی جے پی جھوٹ بول رہی ہے۔

کانگریس اور این ڈی اے کا احتجاج جاری
کانگریس اور این ڈی اے کا احتجاج جاری (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 6 hours ago

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا آج آخری دن ہے۔ ایسے میں لوک سبھا کی کارروائی کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ سرمائی اجلاس کی کارروائی تسلی بخش نہیں رہی۔ دونوں ایوانوں میں آئے روز ہنگامہ ہوتا رہا۔

جمعرات کو پارلیمنٹ کمپلیکس میں کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممبران پارلیمنٹ کے درمیان گرما گرم بحث اور دھکا مکی ہوئی تھی۔ اس معاملے پر اپوزیشن اور حکمران جماعتیں آج احتجاج کر رہی ہیں۔ جہاں بی جے پی نے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی پر این ڈی اے کے ممبران پارلیمنٹ کو دھکا دینے کا الزام لگایا ہے۔ وہیں، کانگریس نے حمکراں جماعت کے ارکان پارلیمان پر پارٹی صدر ملیکارجن کھرگے کو دھکا دینے کا الزام لگایا ہے۔ معاملہ اتنا بڑھ گیا کہ دونوں فریقوں نے سنسد مارگ پولیس اسٹیشن میں ایک دوسرے کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔

دہلی پولیس نے راہل گاندھی کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی ہے۔

وجے چوک پر کانگریس کا احتجاج، پرینکا نے نشانہ بنایا:

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے خلاف ایف آئی آر پر کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ پورا ملک دیکھ رہا ہے، انہوں نے راہل گاندھی پر کئی الزامات لگائے ہیں۔ انھوں نے تازہ ایف آئی آر درج کی اور جھوٹ بول رہے ہیں، یہ ان کی مایوسی کی سطح کو ظاہر کرتا ہے۔

سماجوادی پارٹی کا بھی احتجاج:

سماجوادی پارٹی کے ارکان پارلیمان بھی احتجاج کر رہے ہیں۔ پارٹی صدر اکھلیش یادو اور رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادو نے بی آر امبیڈکر سے متعلق تبصرہ کے لیے امت شاہ سے معافی کا مطالبہ کیا۔

وہیں، ڈمپل یادو نے پارلیمنٹ کے احاطہ میں ہوئی دھکا مکی کے لیے پوری طرح سے بی جے پی کو ذمہ دار قرار دیا۔

این ڈی اے کا احتجاج شروع:

این ڈی اے کے ارکان پارلیمان بھی پارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاج کیا۔ انھوں نے الزام لگایا کہ کانگریس پارٹی نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی توہین کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.