اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سب سے وزنی بکرے کا خطاب 'رستم' کے نام، وزن جان کر رہ جائیں گے حیران - heaviest goat - HEAVIEST GOAT

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں عید الاضحی سے قبل 'بکرا بازی' نام کی تنظیم نے قربانی کے وزنی بکروں کے مقابلے کا انعقاد کیا جس میں رستم نام کا بکرا سب سے زیادہ وزنی قرار دیا گیا۔

رستم نے جیتا سب سے وزنی بکرے کا خطاب
رستم نے جیتا سب سے وزنی بکرے کا خطاب (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 31, 2024, 5:30 PM IST

Updated : May 31, 2024, 5:45 PM IST

رستم نے جیتا سب سے وزنی بکرے کا خطاب (Etv Bharat)

اندور:عید الاضحی کے قریب آتے ہی ملک بھر میں قربانی کے جانوروں کے بازار سجنا شروع ہو جاتے ہیں۔ ہر کسی کو تندرست اور وزنی جانور کی تلاش ہوتی ہے۔ وہیں ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں بکرا بازی تنظیم نے وزنی بکروں کا مقابلہ منعقد کیا، جس میں رستم نام کے بکرے نے 172 کلوگرام کا ریکارڈ درج کر کے پہلا مقام حاصل کیا۔
بکرا بازی کی جانب سے منعقدہ اس مقابلے میں مختلف نسل کے تندرست بکروں نے حصہ لیا۔ وہیں اس موقعے پر مقابلے میں دلچسپی رکھنے والوں اور کاروباریوں میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔ بکرا بازی تنظیم کے صدر کا کہنا تھا کہ اندور اور اطراف و اکناف کے بکرے کے شوقین لوگوں نے اس مقابلے میں حصہ لیا۔ ہمارا مقصد اندور اور اس پاس کے عولاقوں میں موجود شائقین اور اچھے بکروں کے خواہش مند افراد کو مقابلہ کے ذریعے ایک اچھا موقع فراہم کرنا ہے، نیز قربانی کی سنت کی طرف لوگوں کو متوجہ کرنا بھی ہے۔
مزید پڑھیں: Eid Ul Adha 2023 ممبئی کی دیونار بکرا منڈی میں سوا لاکھ سے زیادہ بکرے فروخت
عید الاضحی کے موقعے پر دنیا بھر میں ہر سال مسلمان سنت براہیمی کو تازہ کرتے ہیں۔ اس موقعے پر ایسے ایونٹ سے قربانی کی اہمیت و فضیلت سے ناواقف لوگوں کو اس میں دلچسپی پیدا ہوگی۔

Last Updated : May 31, 2024, 5:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details